تحریک انصاف نے 2 بڑی وکٹیں اُڑا کر رکھ دیں

مظفرآباد( ویب ڈیسک) جیسے جیسے حکومت اپنی مدت بڑھتی جا رہی ہے مخالفین کا خیال ہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف کے گراف میں کمی آرہی ہے لیکن اگر عملی طور پر دیکھا جائے تو تحریک انصاف کا گراف اوپر جاتا دکھائی دے رہا ہے۔ جسکی مثال حال ہی میں سامنے آئی

ہے کہ پی ٹی آئی نے سیاست کی 2 بڑی وکٹیں اُڑا کر رکھ دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں بڑی بڑی وکٹیں پی ٹی آئی کے حق میں گرنی شروع ہو گئیں۔ آزاد کشمیر میں عمران خان کے کھلاڑی بیرسٹر سلطان محمود چودری کی تباہ کن باؤلنگ میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، آزاد کشمیر کے سابق صدر و جموں ون سے دو مرتبہ کامیاب ہونے والے سابق وزیر محمد طاہر کھوکھر پی ٹی آئی میں شامل ہو کر کھلاڑی بن گئے۔