گرفتار لیگی کارکنان کے لیے خوشخبری! مریم نواز نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ان کی پیشی کے موقع پر گرفتار ہونے والے لیگی کارکنان کے لیے بڑا اعلان کردیا اور کہا کہ پارٹی ان کی معاونت کرے گی ۔شاہد خاقان عباسی، رانا ثنا اللہ ، پرویز رشید اور

دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آج جس ریاستی جبر کا میں سامنا کرکے آرہی ہوں، وہ اس جعلی حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے ، جس طرح پرامن اور نہتے کارکنان کے اوپر پتھر برسائے گئے ، سپرے اور آنسو گیس پھینکی گئی ، متعدد کارکنان کے سرپٹھے اور زخم آئے ، میں مذمت کرتی ہوں اور ساتھ ہی ان سپورٹرز کو جو اظہار یکجہتی کرنے آئے، جبر کا سامناکرتے ہوئے وہاں کھڑے رہے ، میں میڈیا کی وساطت سے ان کو سلام کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف سے پتھر، نیب گردی کا سامنا، آنسو گیس اور پانی کا سامنا ہے لیکن کارکن کھڑا رہا، اپنی جگہ سے ہلانہیں، زخمیوں کے لیے دعا گو ہٰیں کہ اللہ جلدی صحت یاب کرے۔مریم نواز نے کہا کہ ” ابھی رانا ثنااللہ نے بتایا، گرفتار افراد کی معاونت پارٹی کرے گی اور خبر گیری بھی کرے گی”۔مریم نواز نے کہا کہ میں فرنٹ سیٹ پر بیٹھی تھی ، پولیس وردی میں ملبوس لوگ پولیس اہلکار تھے یا نہیں، وہ اس بارے کچھ نہیں کہہ سکتیں، میرے ہاتھ میں موبائل فون موجود تھا اور میں نے موبائل کیمرہ آن کیا اور فوری ویڈیو بنا کر شواہد کے لیے سوشل میڈیا پرشیئرکردی۔ شیشہ ٹوٹنے یا اس کے بعد آنیوالے پتھر سر میں لگتے تو ہیڈ انجری کی صورت میں وہ اب ہسپتال میں پڑی ہوتیں یا وہ کوئی اور نقصان ہوسکتا تھا جو اب وہ کہنا نہیں چاہتیں۔مولانافضل الرحمان اورمریم نواز کے د پرویز رشید ساتھ گاڑی میں بیٹھے تھے اور وہ بولے کہ شکرکریں، گاڑی بلٹ پروف تھی، ورنہ شیشہ ٹوٹ کر سر پر لگتا اور پھر پتھر ہی سیدھے لگنے تھے۔