پنجاب حکومت کا یوم ِ آزادی اور محرم الحرام کے لئے ایس او پیز جاری

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے یوم آزادی اور محرم الحرام کے پروگرامات کے خصوصی طور پر ایس او پیز تیار کرلیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اجلاس میں مختلف شعبوں کو کھولنے کے لیے اپنائے جانے والے روڈ میپ اور اقدامات

جبکہ یوم آزادی کی تقریبات اور محرم الحرام سے قبل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ وزیر منصوبہ بندی، تقری اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت اس اجلاس میں وزیر داخلہ بریگیڈیٹر (ر) اعجاز شاہ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی موجود تھے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ سماجی فاصلے، ماسک پہننے اور ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق ایک مکمل ضابطہ اخلاق وضع کیا گیا ہے۔ اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ محرم الحرام کے لیے ایس او پیز تیار کرلیے گئے ہیں جس کے تحت صرف رجسٹرڈ جلوسوں کو ہی باہر نکلنے کی اجازت ہوگی اور ان کے منتظمین کو کہا گیا ہے کہ تنگ گلیوں سے اجتناب کریں۔ اس کے علاوہ مقررین کو ماسک لازمی پہننا ہوگا جبکہ مجلس کے شرکا کی پہلی قطار سے کم از کم 6 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔ اسی طرح یوم آزادی کی تقریبات میں داخلی مقامات پر سینیٹائزرز کا استعمال اور شرکا کے لیے ماسک کا پہننا لازمی ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جمعرات کو وفاقی وزیر اسد عمر نے اعلان کیا تھا کہ حکومت نے سیاحت، ٹرانسپورٹ (ٹرین اور فلائٹس)، ہوٹلز، ریسٹورنٹس جیسے شعبے 10 اگست سے دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا ۔