عمران حکومت کا ایک اور شاندار کارنامہ ۔۔۔!!! صحت کارڈ کے بعد سفری کارڈ کا اجراء، یہ کن کو اور کیسے ملیں گے ؟ بڑی خوشخبری سنادی گئی

پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخواہ حکومت نے بی آرٹی میں سفر کرنے والوں کیلئے سفری کارڈ کا اجراء کردیا، زو کارڈ فی الحال 100 روپے میں دستیاب ہوگا، بی آر ٹی سے ٹرانسپورٹ میں نیا انقلاب آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں سفر کرنے والے لوگوں کی سفری مشکلات ختم ہونے کے قریب ہیں۔ حکومت نے

زو کارڈ کا اجراء کردیا ہے۔’ زو‘‘ پشتو زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں چلیئے۔ بتایا گیا ہے کہ فی الحال پشاور میں بی آر ٹی میں روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے مسافروں کو ایک لاکھ سفری کارڈز تقسیم کئے جائیں گے۔مسافروں کیلئے یہ کارڈ 100 روپے میں دستیاب ہوگا۔ فی الحال مفت سفری کارڈز بی آر ٹی کے 31 سٹیشنز میں مرحلہ وار تقسیم کیے جائیں گے۔بی آر ٹی چلنے اور کارڈ تقسیم کی اطلاع ملتے ہی بی آر ٹی کے اسٹیشنوں پر شہریوں کا رش لگ گیا ہے، شہریوں نے کارڈ حاصل کرنے کیلئے قطاریں بنائیں۔ معاون خصوصی بلدیات و اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ بی آر ٹی منصوبے کا جلد افتتاح کریں گے۔بی آر ٹی میں سفر کرنے والوں کو فی الحال مفت کارد دے رہے ہیں۔بی آر ٹی سے ٹرانسپورٹ میں نیا انقلاب آئے گا۔ واضح رہے 25 جولائی کو گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے بس ریپڈ ٹرانزٹ کے افتتاح کا اعلان کیا تھا کہ بی آرٹی عید کے 15 دن بعد چلا دی جائے گی، خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی پانچ سالہ حکومتی کاکردگی کا الیکشن میں نتیجہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں ہماری حکومت آئی تو سب سے پہلے بلدیاتی انتخابات کروائے۔ جبکہ باقی صوبوں نے سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی انتخابات کروائے۔ تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ میں پانچ سال حکومت کی جس کا الیکشن میں نتیجہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آرٹی عید کے 15دن بعد چلا دی جائے گی۔