چینی کمپنی ہواوے بھی کرونا کیخلاف لڑائی میں پاکستان کی مدد کیلئے میدان میں آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) پاک چین دوستی پہاڑوں سے بُلند، چینی کمپنی ہواوے بھی کرونا کیخلاف لڑائی میں پاکستان کی مدد کیلئے میدان میں آگئی۔ ہواوے پاکستان کے ڈپٹی سی ای او مسٹر ما لبنگ اور ڈائریکٹر پی آر مسٹر ملک نے وبائی بیماری کرونا وائرس کے خلاف پاک چین تعاون کے تناظر میں

وزارت خارجہ کو پی پی ای کا عطیہ پیش کیا ہے۔ ایڈیشنل سکریٹری ایشیاء پیسیفک ظہور احمد اور ایڈیشنل سکریٹری برائے وزیر خارجہ خرم راٹھور نے یہ عطیہ وصول کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہوئے وبائی مرض کے دوران تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے پاکستان میں ہواوے کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ مشترکہ مقاصد کے لئے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ پاکستان میں کرونا کے مریضوں میں بتدریج کمی ہوتی جا رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 782نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں، پاکستان میں 24گھنٹے کے دوران کورونا سے17اموات ہوئی ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 645 ہو گئی، ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 52 ہوگئی ہے، اب تک 2 لاکھ 58 ہزار 99 کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 18 ہزار 494 ہے۔ سندھ میں کورونا کے ایک لاکھ 22 ہزار 759 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پنجاب میں 94040اور خیبر پختونخوا میں 34432کورونا کیسز سامنے آئے ہیں، اسلام آباد میں 15182، بلوچستان میں 11821 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گلگت بلتستان میں 2287 اور آزاد کشمیر میں 2124 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔