پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی۔۔۔!!!مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

نیویارک (ویب ڈیسک) پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب، پاکستان کی درخواست پر اجلاس بند کمرے میں ہوگا، دوست اسلامی ملک انڈونیشیا کی جانب سے اجلاس کی صدارت کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر پاکستان نے بروقت اور بڑی سفارتی کامیابی حاصل

کی ہے۔پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس فوری طلب کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس نیویارک میں بند کمرے میں ہوگا۔اجلاس کی صدارت پاکستان کا دوست اسلامی ملک انڈونیشیا کرے گا۔ اجلاس کے دوران مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر غور و فکر کیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل کے صدر کارتنومار سودی سے رابطہ بھی کیا ہے۔رابطے کے دوران وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کی جا رہی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بحث کرے گی اور خطے کی حالات کی بہتری کیلئے اپنا کردار بھی ادا کرے گی۔ بھارت کا غیر قانونی اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کو توقع ہے کہ خطے میں امن کے قیام کیلئے سلامتی کونسل اپنا فعال کردار ادا کرے گی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے خود کو کشمیر کا سفیر قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم استحصالِ کشمیر کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان اور کشمیر کا جھنڈا شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر موجود سرفہرست ٹرینڈ کا استعمال کیا۔ شاہد آفریدی نے جھنڈوں کے ساتھ اپنے مختصر پیغام میں ہیش ٹیگ ’IAmKashmirAmbassador‘ یعنی ’میں کشمیر کا سفیر ہوں‘ لکھا۔واضح رہے کہ پاکستانی قوم اور دنیا بھر میں پھیلے پاکستانی آج کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یومِ استحصالِ کشمیر منا رہے ہیں۔ گزشتہ سال آج ہی کے دن بھارت میں مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے اور جموں و لداخ کو کشمیر سے الگ کرنے کی غیر قانونی کوشش کی تھی۔ یومِ استحصال پر کشمیریوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان آج مظفر آباد کا دورہ کریں گے۔