مسئلہ کشمیر کو تو چھوڑیں وہ تو ۔۔۔۔ ہم آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے لیکن صرف یہ بات منوانے کے لیے کہ ۔۔۔ رانا ثناءاللہ کھل کر سامنے آ گئے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) میں تمام جماعتیں مڈٹرم انتخابات پر مشاورت کریں گی۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھاکہ آل پارٹیز کانفرنس

(اے پی سی) میں صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف شرکت کریں گے جبکہ کانفرنس کی سربراہی ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں جماعتیں کریں گی۔ رانا ثناءاللہ کاکہنا تھا کہ معاشی بدحالی، بے روزگاری اور مہنگائی مڈٹرم انتخابات کا تقاضا کر رہے ہیں، اے پی سی میں تمام اپوزیشن جماعتیں مڈٹرم انتخابات پر مشاورت کریں گی۔ حکومت کشمیرکے معاملے پر گزشتہ ایک سال سے خاموش ہے، ایک منٹ کی خاموشی بھی بے سود ہو گی، کشمیریوں پر ظلم ہو رہا ہے اور حکومت کلبھوشن کو اپیل کا حق دے رہی ہے۔