میں بھی شیخ ہوں،ا چھا بھائو کرنا میرا جدی پشتی کام ہے ۔۔۔!!!وزیرریلوے شیخ رشید نے قربانی کیلئے کیا خریدا اور کتنے میں؟ تازہ ترین خبر

راولپنڈی (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے قربانی کے لیے دو خوبصورت اونٹ خرید لیے ہیں، منڈی میں وہ خود ہی گئے اور بیوپاریوں سے بھائو تائو بھی کرتے رہے ۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے بتایا کہ بچپن سے ہی قربانی کے جانور خریدنے جارہا ہوں، ہر

سال کی طرح اس سال بھی جانور خریدنے منڈی آئے ہیں، دو اونٹ خریدے ہیں۔ بھائو تائو آنے کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ساڑھے چار لاکھ روپے بیوپاری مانگ رہا تھا، ساڑھے تین لاکھ روپے میں سودا ہوا ہے ،، بھائو تائو تو کرنا ہی پڑتا ہے ، میں بھی شیخ ہوں۔رپورٹ کے مطابق شیخ رشید کے ساتھ موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے بیوپاریوں اور سیلفی کے شوقین لڑکوں کو قریب آنے سے روکنا چاہا تو شیخ رشید نے سیکیورٹی اہلکاروں کو منع کردیا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ انہو ں نے وزیراعظم سے دو بار کہا کہ میرشکیل الرحمٰن کو رہا کریں اور اگر نیب والے بھی بات سن رہے ہیں تو مہربانی کریں عید کا موقع ہے بڑا دن ہے حوصلے سے فیصلہ کریں۔جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں موت کو ہاتھ لگا کر آ یا ہو ں میراکورونا سیریس تھا اور میں دو دن آکسیجن پر رہااور اس وجہ سے مجھ میں کمزوری ہے لیکن میں آ پ کو اس لیے انکار نہیں کر سکا کہ میں نے وزیراعظم کو دو دفعہ جا کے ان سے کہا ہے کہ میرشکیل الرحمان کو رہا کردیں میں اس عید کے چاند رات میں یہ بات ساری قوم سے کہنا چاہتا ہوں وزیراعظم سے درخواست کرنا چاہتا ہو ں کہ وہ انہیں رہا کردیں،اگر نیب والے سن رہے ہیں تو وہ بھی مہربانی کریں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے خود دو دفعہ ان سے گزارش کی تھی اب میری طبیعت ٹھیک نہیں اس لیے ٹی وی کے ذریعے چاند رات کو کہنا چاہتا ہو ں کہ نیب کو بھی کہنا چاہتا ہو ں اور وزیراعظم سے بھی درخواست کرنا چاہتا ہو ں کہ بڑا دن ہے بڑے حوصلے سے بڑا فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے انہیں رہا کردیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان تو یہی کہتا ہے کہ یہ ہمارے ہا تھ میں نہیں ہے یہ نیب کا انڈیپنڈنٹ کیس ہے ، نیب سے درخواست میں تو نہیں جا سکتا تھا میں تو عمران خان کے پاس ہی جاسکتا تھا ان ہی سے اپیل کی ہے دو دفعہ ایک دفعہ نہیں دو دفعہ مل کے اور آج سرعام کررہا ہوں۔