عید الاضحی پر بجلی کی فراہمی۔۔۔!!! حکومت نے عوام کو پیشگی آگاہ کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت پاکستان کے پاور ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری اور ترجمان ظفریاب خان نے کہا ہے کہ عبدالاضحی پر جمعہ کی شام سے تین دن پورے ملک میں بلاتعطل بجلی فراہمی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ظفریاب خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام

میں کہا کہ عیدالاضحی پر جمعہ کی شام سے تین دن پورے ملک میں بلا تعطل بجلی فراہمی کی ہدایات دیدی گئیں ہیں، کمپنیوں کو ضروری ایمرجنسی ٹیمیں تشکیل دینے، ضروری سٹاف کی ڈیوٹیاں لگانے ، ضروری سامان کی فراہمی اور اپنے کنٹرول رومز فعال بنانے کی بھی ہدایات دیدی گئیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مون سون کے پیش نظر صارفین کی تاروں اور دیگر تنصیبات سے حفاظتی فاصلہ رکھنے کی آگاہی اور جانوروں کو بجلی کے کھمبوں سے نہ باندھنے کے بارے آگاہی پھیلانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں جبکہ پاور ڈویژن تمام صورتحال کی نگرانی فیڈرل کنٹرول سے کرے گا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ یکم ستمبر سے یورو 5 فیول متعارف کروایا جائے گا، یورو فائیو فیول ماحول دوست فیول ہے، گندم کی ضروریات میں ڈیڑھ ملین ٹن کی کمی ہے، نجی سیکٹر کو 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دی، سندھ حکومت بتائے کہ کراچی کے اربوں روپے کے فنڈز کہاں گئے؟ انہوں نے کابینہ اجلاس کے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کورونا سے متعلق حکومت کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کامیاب رہی، اللہ کے کرم سے کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے، کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ، اس لیے عید اور محرم پر بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے، اگر احتیاط نہ کی تو بڑا نقصان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یکم ستمبر سے یورو 5 فیول متعارف کروایا جائے گا، یورو فائیو فیول ماحول دوست فیول ہے، پٹرول بحران پر جو بھی ذمہ دار ہوگا، کاروائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں چینی اور گندم کے ذخائر موجود ہیں، کوئی قلت نہیں ہے۔گندم کی ضروریات میں ڈیڑھ ملین ٹن کا خلاء تھا۔سندھ میں 13سو اور خیبرپختونخواہ میں 12 سو روپے فی من گندم فروخت کی جارہی ہے، آئندہ دنوں میں ڈیڑھ ملین کے خلاء کو پر کرنے کیلئے نجی سیکٹرز کو درآمد کی اجازت دی ہے۔