بریکنگ نیوز: کپتان کے نئے پاکستان کیلئے غیبی مدد۔۔۔!! کروڑوں ڈالرز امداد کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)کپتان کے نئے پاکستان کیلئے غیبی مدد، کروڑوں ڈالرز امداد کا اعلان۔ کوریا نے پاکستان کو کورونا کی وبا پر قابو پانے کیلئے 1کروڑ 34لاکھ روپے مالیت کا سامان اور نقدی فراہم کی ہے۔ پاکستان میں کوریا کے سفیر نے امداد کا چیک اور سامان سیکرٹری اقتصادی

امور نور احمد کے سپرد کیا۔ کوریا نے یہ امداد عالمی ادارہ صحت کے تجویز کردہ اقدامات کیلئے اسی کے توسط سے پاکستان میں خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اقتصادی امور میں ہونے والی اس تقریب میں سیکرٹری اقتصادی امور نے کوریا کے سفیر کا شکریہ ادا کیا ۔ سفیر نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی کوششوں اور ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے پاکستان کو کورونا کے خلاف مہم کے لیے 8 لاکھ ڈالر کی گرانٹ کا آفیشل پیغام بھی دیا۔ علاوہ ازیں سیکریٹری نور احمد نے سفیر کو کورونا کے مضر اثرات کو کم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر کوریا کے سفیر نے امید ظاہر کی کہ گرانٹ کورونا وائرس کو موثر انداز میں روکنے اور پاکستان کے نگہداشت صحت کے شعبے کو ریلیف فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ سفیر نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی کوششوں اور ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے پاکستان کو کورونا کے خلاف اقدام کے لیے 8 لاکھ ڈالر کی گرانٹ کا آفیشل پیغام بھی دیا۔ علاوہ ازیں سیکریٹری نور احمد نے سفیر کو کورونا کے مضر اثرات کو کم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر کوریا کے سفیر نے امید ظاہر کی کہ گرانٹ کورونا وائرس کو موثر انداز میں روکنے اور پاکستان کے نگہداشت صحت کے شعبے کو ریلیف فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔