بریکنگ نیوز: حکومت ایک دفعہ پھر عوام پر پٹرول بم گرانے کو تیار ، فی لیٹر میں کتنا اضافہ کر دیا گیا؟ پٹرول پمپوں پر لائنیں لگ گئیں

کراچی (ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر بعض آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ڈیلرز کو سپلائی کم کردی گئی ہے جس کے باعث عید الضحیٰ کی تعطیلات کے دوران پٹرول و ڈیزل کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان کے مطابق آئندہ

ماہ اگست کے دوران پٹرولیم مصنوعات کے نرخوںمیںاضافے کا امکان ہے جس کے پیش نظر بعض آئل مارکیٹنگ کمپنیوںنے انوینٹری گین کی خاطر ڈیلرزکو پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میںکمی کردی ہے ، ان آئل مارکیٹنگ کمپنیوںکی جانب سے ڈیلرز کو مختص کوٹے سے کم سپلائی فراہم کی جارہی ہے اور جس ڈیلرز کو 20ہزار لٹر سپلائی فراہم کی جاتی تھی اب انہیں10ہزار لٹر سپلائی فراہم کی جارہی ہے ،ڈیلرز کو پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میںکمی کے باعث عید الضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میںپٹرول اور ڈیز ل کی قلت کا خدشہ ہے جس کی ذمہ داری ڈیلرز پر عائد نہیںہوگی،عبدالسمیع خان نے وزارت پٹرولیم اور اوگرا سے اس صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فور ی طور پر سپلائی میںکمی کرنے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ڈیلرز کو کوٹے کی مطابق سپلائی فراہم کرنے کی ہدایت کی جائے تا کہ عید الضحیٰ کی تعطیلات کے دوران عوام کو بلا تعطل پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری رکھی جاسکے کیونکہ عید الضحیٰ کی تعطیلات اور ملک بھر میںبارشوںکے سسٹم کے باعث اگر معمول کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی جاری نہ رکھی گئی تو گزشتہ ماہ کی طرح دوبارہ پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری سپلائی میں کمی کرنے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر عائد ہوگی۔