بریکنگ نیوز: وزیراعظم عمران خان کا اچانک قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ۔۔۔ آج کیا بڑا کام ہونے جا رہا ہے؟ خبر آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان ایک بار پھر کورونا سے متعلق قوم سےاظہار خیال کریں گے، جس میں وہ قوم سے عید الاضحی پر ایس او پیز پر عمل درآمد کی اپیل کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ کوروناصورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا ہے،

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ایک بار پھر کورونا سے متعلق قوم سےاظہار خیال کریں گے، کورونا سے متعلق اجلاس کے بعد عمران خان قوم سے مخاطب ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب کے دوران قوم کو کورونا صورتحال پر اعتماد میں لیں گے اور حکومت کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کی عالمی دنیا میں پذیرائی سے متعلق بات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کورونا صورتحال میں پاکستان کی مؤثر حکمت عملی پر بات کریں گے اور قوم سے عید الاضحی پر ایس او پیز پر عمل درآمد کی اپیل کریں گے۔ یاد رہے وراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان ان خوش قسمت ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا کیسزمیں کمی آئی، اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی،ایس اوپیزپرعملدرآمدکےباعث یہ ممکن ہوا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم سے گزارش کرتا ہوں عید کے موقع پر بھی ایس اوپیزپرعملدرآمد یقینی بنائیں، عیدالاضحیٰ سادگی کےساتھ منائی جائے، عیدالفطر پر کی گئی غلطی کودہرایاگیاتو اسپتال بھر جائیں گے، میں حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا حکم دے رہا ہوں۔