دعوت نامہ مل گیا ۔۔۔۔مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو حکومت نے کس کام کے لیے مدعو کر دیا ؟پوری (ن)لیگ حیران پریشان

نارووال(ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر نارووال نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو ٹائیگر فورس کنونشن میں شرکت کی دعوت دے دی، عثمان ڈار نے کہا کہ احسن اقبال آئیں اوراور نوجوانوں کاجوش و جذبہ اپنی آنکھوں سےدیکھ لیں۔تفصیلات کے مطابق نارووال میں ن لیگی رہنما احسن اقبال کو ٹائیگر فورس کنونشن میں شرکت کی

دعوت دے دی گئی، ڈپٹی کمشنرنارووال نے احسن اقبال کو خصوصی خط لکھا ، جس میں کنونشن میں شرکت کی دعوت دی۔نارووال اسپورٹس جمنازیم میں تقریب کی تیاریاں مکمل ہیں اور پنڈال سج گیا ہے، وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈارٹائیگر فورس کنونشن میں شرکت کریں گے۔احسن اقبال کو بطور ایم این اےاور ضلعی کمیٹی کارکن ہونے کی وجہ سے دعوت دی گئی، نارووال میں ٹائیگر فورس ایپ اور گرین فورس کا اجرا کیا جائے گا۔عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس آپ کے ہوم گراونڈ پر پہنچ چکی ہے، احسن اقبال آئیں اوراور نوجوانوں کاجوش و جذبہ اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے تحریک انصاف حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر سخت تنقید کرتے ہو ئے کہا ہے کہ آج وہ “یوم سیاہ” ہے جب دو برس قبل ترقی کے قومی سفر پہ بدترین انتخابی دھاندلی کے ذریعہ ڈاکہ ڈالا گیا،سرتاج عزیز صاحب جیسے بزرگ اور معزز شخص بھی نیب کے عذاب سے نہیں بچے،کیااِس حکومت نے ٹھان رکھاہےکہ ملک میں کسی دیانتدارشخص کوعزت دارشخص کو عزت کے ساتھ ریٹائر نہیں ہونے دینا؟۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ آج وہ “یوم سیاہ” ہے جب دو برس قبل ترقی کے قومی سفر پہ بدترین انتخابی دھاندلی کے ذریعہ ڈاکہ ڈالا گیا،قوم کا مستقبل 6% ترقی سے -1.5% تنزلی کی طرف موڑ دیا گیا،سی پیک کوعمل کی دنیا سےسوشل میڈیا تک محدود کر دیا گیا،قوم پہ بدترین مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کی سونامی مسلط کر دی گئی۔انہوں نے قومی احتساب بیورو پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سرتاج عزیز صاحب جیسے بزرگ اور معزز شخص بھی نیب کے عذاب سے نہیں بچے، کیا اس حکومت نے ٹھان رکھا ہے کہ ملک میں کسی دیانتدار شخص کو عزت دار شخص کو عزت کے ساتھ ریٹائر نہیں ہونے دینا؟ ہر کسی پر دھبے پھینکنے ہیں؟ یعنی پاکستان کا ہر سولین لیڈر، سیاستدان چور اور ڈاکو ہے؟۔انہوں نے کہا کہ نیب کا اعتراض ہے کہ نارووال میں سپورٹس سٹی منصوبہ کیوں بنایا ہے؟ کیا یہ کوئی نائٹ کلب ہے؟ کوئی کیسینو ہے؟ کیا وہ جوئے کا اڈا ہے؟ نارووال سپورٹس سٹی تو نوجوانوں کے لیے کھیلوں کامنصوبہ ہے،ایسے تو 50 اور منصوبے ملک میں بننے چاہیں، لوگوں کو سال دو سال جیل میں ڈال دیا جاتا ہے بعد میں معلوم ہوتا ہے کہ انکے خلاف کوئی کیس نہیں بن سکتا اور وہ رہا ہو جاتے ہیں،لوگوں کی زندگیاں تباہ ہو جاتی ہیں اسکا حساب کون دے گا؟۔احسن اقبال نے کہا کہ حقیقی احتساب کے لیے ہمیں ملکر ملک میں نیشنل اینٹی کرپشن ایجنسی بنانا چاہیے جس کا کام صرف کرپشن کے خلاف کام کرنا ہو،اس وقت اکاؤنٹبلٹی تو صرف سیاستدانوں کے خلاف ہو رہی ہے، جب بھی مارشل لا لگتا ہے،یہ ثابت کیا جاتا ہے ہر سیاستدان چور اور ڈاکو ہے۔