بریکنگ نیوز: کورونا کا خد شہ۔۔۔!!!حکومت کی جانب سے مویشی منڈی جانے والوں پر بڑی پابندی عائد

کراچی(ویب ڈیسک) شہر قائد میں لگنے والی ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کو شام 7 بجے کے بعد خریداری کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی سپرہائی وے مویشی منڈی کی انتظامیہ نے حکومتی اعلان پر من وعن عمل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آج شام سات

بجے سے مویشی منڈی میں خریداری بند کرنے کا اعلان کردیا۔مویشی منڈی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’حکومتی اعلانات کی روشنی میں منڈی کے دروازے شام 7 بجے سے شہریوں کے لیے بند کردیے جائیں گے، بیوپاری حضرات مقررہ اوقات میں خرید و فروخت کے پابند ہوں گے‘۔ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری اور میڈیا نمائندگان کو بھی شام 7 بجے کے بعد منڈی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور جو خریدار یا لوگ مویشی منڈی کے اندر موجود ہوں گے انہیں باہر نکال دیا جائے گا۔ترجمان مویشی منڈی کا کہنا ہے کہ حکومتی فیصلوں اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا، شہری اور بیوپاری حضرات سے بھی ایپل کرتے ہیں کہ وہ تعاون کریں۔یاد رہے کہ نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر اور محکمہ صحت کی جانب سے موصول ہونے والی سفارشات کی روشنی میں حکومت نے مویشی منڈی کو شام 7 بجے کے بعد بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق گورنر چوہدری محمدسرور کا کہنا ہے کہ کورونا کے حوالے سے آئندہ 2ہفتے بہت اہم ہوچکے ہیں،عید اورمویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پرکوتاہی تباہ کن ہوگی۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے تحریک انصاف کےرہنما عمر ڈار اور دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام ملک میں جمہوریت کےتسلسل اور شفافیت کے حامی ہیں ، سیاسی مخالفین جتنی مر ضی اے پی سیزکرلیں حکومت کو کوئی خطر ہ نہیں۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام اپوزیشن کی حکومت مخالف کسی مہم کاحصہ نہیں بنیں گے ، عوام نےتحر یک انصاف کو حکومت کے لیے 5 سال کا مینڈ یٹ دیا ہے۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اپوزیشن نیب میں کوئی تر میم لانا چاہتی ہے تو پار لیمنٹ میں لائے ، حکومت اداروں کوسیاسی مداخلت سے پاک کر کے مضبوط بنا رہی ہے ، کرپشن کاخاتمہ اور بلاتفر یق شفاف احتساب ملک وقوم کی ضرورت ہے، اپوزیشن کو پارلیمنٹ کے اندر باہر اپنا مثبت جمہوری کردار ادا کر نا چاہیے۔کورونا کی صورتحال سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے حوالے سے آئندہ 2ہفتے بہت اہم ہوچکے ہیں ، عید اورمویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پرکوتاہی تباہ کن ہوگی ۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کورونا ایس او پیزپر عمل نہ کرناخود کورونا کو دعوت دینے کےمتراد ف ہے ، کوروناوبا کنٹرول کرنے میں قومی ہم آہنگی سے دورس اثرات مرتب ہوئے۔