” وزیر اعظم اگر چاہیں تو ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی ۔۔۔ ‘‘زلفی بخاری نے ایسا انکشاف کر دیا کہ پوری پی ٹی آئی دنگ رہ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ کابینہ میں وزیراعظم ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی بٹھانا چاہیں تو یہ ان کا حق ہے ،وزیراعظم دعوت دے کر بلاتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ رولز آف بزنس کی بات ہے کہ وزیراعظم دعوت دے کر کابینہ میں کسی


کو بھی بٹھا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دوہری شہریت والے کو بھی بٹھا سکتے ہیں اور صرف بیرون ملکی شہریت رکھنے والے شخص کو بھی دعوت دے کر کابینہ میں بٹھاسکتے ہیں۔زلفی بخاری نے کہا کہ میں ،شہباز گل ،ندیم افضل چن ،ظفر مرزااور معید یوسف کابینہ کے ممبران نہیں ہیں ۔ہمیں ہر ہفتے وزیراعظم کی جانب سے دعوت بھیجی جاتی ہے کہ آکر کابینہ اجلاس میں شرکت کریں ۔انہوں نے کہا کہ دوہری شہریت سے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی تو پھر اسے مجرمانہ فعل بنا کر کیوں پیش کیا جا رہا ہے ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیرفوادچودھری نے کہاہے کہ اسوقت حکومت مشکل میں حکومت کی وجہ سے ہی ہے،پیپلزپارٹی اورن لیگ کانہ کوئی قدہے اور نہ کچھ اور۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپوزیشن پارٹیز کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ کو یہ بھی نہیں پتہ ان کو لیڈکس نے کرنا ہے، آصف زرداری نے محنت سے پی پی کو صوبوں سے صرف سندھ کی پارٹی بنادیا،بلاول صاحب اس کو صرف اندرون سندھ کی پارٹی بنانے کیلئے کوشاں ہیں ،فوادچودھری نے کہاکہ آرٹیکل 62 کے تحت آپ ممبرقومی اسمبلی تو بن نہیں سکتے کابینہ میں کیسے بیٹھ گئے ؟۔