چین کے بعد جاپان بھی پاکستان پر مہربان ہوگیا!! پاکستان میں کس شعبہ میں سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا؟ قوم کے لیے ایک اور اچھی خبر

کراچی (ویب ڈیسک) چین کے بعد جاپان بھی پاکستان پر مہربان ہوگیا۔پاکستان کے اہم شعبے میں سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔ وفاقی حکومت نے بلیو اکانومی منصوبے کے تحت ساحلی اور سمندی وسائل کے مؤثر استعمال کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے

لئے 10 سال تک ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی نیوز چینل نے بتایا وفاقی حکومت نے ملکی معیشت کی جانب یک اور اہم قدم اُٹھا لیا ہے، وفاقی سطح پر بلیو اکانومی منصوبے کے تحت ساحلی اور سمندری وسائل کے مؤثر استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر علی زیدی شپنگ انڈسٹری سے متعلق پالیسی کا اعلان کریں گے۔ صنعت جہاز رانی کی پالیسی میں پاکستان کو سالانہ اربوں ڈالز کی بچت کے منصوبے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ دوسری طرف حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں ایشائی ریاستوں سمیت معاشی طاقت جاپان کی نظریں بھی پاکستان کی طرف مرکوز ہوگئی ہیں۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ جاپان نے پاکستان کے ساحلی علاقوں میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا تھا، ابتدائی طور پر جاپان کورنگی فش ہاربر پر ساڑھے 400 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔ حکومتی ذرایع نے انٹرنیشنل پلیئرز کی سرمایہ کاری میں دل چسپی کو خوش آئند قرار دیا اور بتایا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کر رہی ہے، اس سلسلے میں شپنگ پالیسی کے تحت مال بردار جہازوں کی تعداد بڑھانے کا بھی منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے، پاکستان کو غیر ملکی جہازوں کو کرائے کی مد میں اربوں ڈالرز ادا نہیں کرنا پڑیں گے۔ ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے 10 سال تک ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا امکان ہے۔