پی ٹی وی فیس کو 35 سے بڑھا کر کتنے روپے کر دیا گیا ؟ جان کر آپ بھی چیخ اٹھیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تمام اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان حال پاکستانیوں کےلئے اب ایک اور بری خبر آگئی ہے۔وفاقی کابینہ نے بجلی کے بلوں کے ساتھ وصول کی جانے والی پی ٹی وی فیس کو تین گنا بڑھانے کی منظوری دے دی گئی۔ سرکولیشن سمری کے ذریعے پی ٹی وی کی فیس

کو 35روپے ماہانہ سے بڑھا کر 110روپےکر دیا گیا ہے اس طرح یہ اضافہ مجموعی طورپر 65روپے کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے وفاقی کابینہ سے پی ٹی وی فیس بڑھانے کی منظوری بذریعہ سرکولیشن لی، فیصلے سے صارفین پر سالانہ 21 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، حکومت صارفین سے پی ٹی وی کی فیس بذریعہ بجلی بل وصول کرتی ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق وزیرداخلہ و مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کو پرائیوٹائز کیا جارہا ہے، پنجاب میں صحت اور تعلیم کا بحٹ ختم ہوچکا لہٰذا وقت آگیا ہے کہ پنجاب بچاؤ تحریک شروع کرنا پڑے گی۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ امریکا، روس اور یورپ سمیت تمام ممالک کورونا وبا کے سامنے بے بس نظر آئے، پوری دنیا وینٹی لیٹرز تلاش کررہی تھی۔انہوں نے کہا کہ آج ڈاکٹرز سے جو معلومات ملیں اس نے تشویش میں مبتلا کردیا، ڈاکٹروں کے بنیادی مسائل کو نظرانداز کیا جارہا ہے، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی تباہی کا آغاز سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے ہاتھوں شروع ہوا اور عمران خان کے ہاتھوں نئی بلندی کو چھو رہا ہے۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ایم ڈی سی کی تباہی سے آج صحت کا نظام بدترین بحران کا سامنا کررہا ہے، پنجاب میں جو قانون بنایا گیا اس سے محکمہ صحت کو پرائیوٹائز کیا جارہا ہے، ینگ ڈاکٹرز نے جن تحفظات سے آگاہ کیا ہم سمجھتے ہیں وہ حق بجانب ہیں، 6 ہزار پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کو حکومت تسلیم نہیں کررہی ہے، اِن 6 ہزار ڈاکٹر نے پروفیسرز کی نگرانی میں ٹریننگ لی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیرون ملک سے ڈگری لے کر آنیوالے 10 ہزار ڈاکٹروں کو لائسنس جاری کیے جائیں، حکومت صرف نیب کے ذریعے جھوٹے کیس بنانے پر کام کررہی ہے، خدا کے لیے ڈاکٹروں سے کھلواڑ نہ کیا جائے۔جنرل سیکرٹری ن لیگ کا کہنا تھا کہ ن لیگ محکمہ صحت کی زبوں حالی پر نیشنل ہیلتھ چارٹر تیار کرے گی، جسے قومی اور پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ہمیں پنجاب بچاؤ تحریک شروع کرنا پڑے گی، پنجاب میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کا بجٹ ختم ہو چکا ہے اور اس تباہی پرخاموش تماشائی نہیں بن سکتے۔ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے پنجاب کا مینڈیٹ چرایا، ہم سب سے بڑی جماعت تھے اور حکومت بنانا ہمارا حق تھا لیکن ہارس ٹریڈنگ اور دباؤ کے ذریعے ارکان پنجاب اسمبلی کو روکا گیا۔