یہاں کوئی کسی کی بہن نہیں ہے نہ میں کسی کا بھائی ہوں ۔۔۔ قومی اسمبلی میں راجہ پرویز اشرف اخلاقیات سے گر گئے، کیا کچھ کہہ ڈالا؟ جان کر آپ بھی توبہ توبہ کریں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ارکان قومی اسمبلی کو ایوان میں بہن بھائی کہنے پر اعتراض کردیا۔سابق وزیراعظم کاکہناہے کہ اسمبلی قواعد اجازت نہیں دیتے ایوان میں کسی رکن کو بہن بھائی کہاجائے۔نجی ٹی وی جی این این کے مطابق ڈپٹی سپیکر قومی


اسمبلی قاسم سوری کی سربراہی میں قومی اسمبلی کااجلاس جاری ہے،پارلیمانی سیکرٹری داخلہ نے طاہرہ اورنگزیب اور پی ٹی آئی کی نفیسہ عنایت اللہ خٹک کو بڑی بہنیں کہا تھا،جس پر پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ارکان قومی اسمبلی کو ایوان میں بہن بھائی کہنے پر اعتراض کردیا۔سابق وزیراعظم کاکہناہے کہ اسمبلی قواعد اجازت نہیں دیتے ایوان میں کسی رکن کو بہن بھائی کہاجائے ،ایوان میں ارکان کو معزز رکن کہاجاتا ہے ۔شوکت خان نے کہاکہ ہم پٹھان لوگ ہیں ہماری روایات ہیں ہم دوستوں کو بہن بھائی کہہ کرپکارتے ہیں،قواعداجازت نہیں دیتے تو کسی رکن کو بہن بھائی نہیں کہوں گا معزز رکن کہوں گا ۔