موسم نے کروٹ بدل لی ۔۔۔۔ اگلے چند روز میں موسم کیا رنگ دکھانے والا ہے؟ تفصیلات آ گئیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مکمہ موسمیات نے رواں ہفتہ موسم کی آنکھ مچولی کی پیش گوئی کر دی جس کے مطابق کہیں بارش تو کہیں شدید گرمی اپنا رعب جما نے کو تیار ہے ، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔نجاب: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا رہیگا۔ تاہم اٹک، جہلم، چکوال، راولپنڈی، مری ، ٹیکسلا ، نارووال، سیالکو ٹ، گجرات ،گوجرانوالہ ، لاہور اورمیانوالی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متو قع ہے۔ بعد از د وپہر لیہ،بھکر،ملتان،ڈی جی خان اور بہاولپور میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبر پختونخواہ : صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہیگا۔ تاہم چترال، دیر، بونیر،سوات، مالم جبہ ، سیدو شریف ، شانگلہ ، کوہستان، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد اورکرم میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔بلوچستان: صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدیدگرم اور مرطوب رہیگا ۔ تاہم ژوب ، بارکھان اور موسی خیل میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔سندھ: صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدیدگرم اور مرطوب رہیگا۔ جبکہ کراچی میں ہلکی بارش جبکہ کراچی میں ہلکی بارش اور سکھر میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔کشمیر/گلگت بلتستان : کشمیراورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی ،نوکنڈی 44اوردادو میں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کم سے کم /زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت :۔۔اسلام آباد 36/25۔۔لاہور 38/25۔۔۔کراچی 36/29۔۔۔پشاور39/26۔۔کوئٹہ36/23۔۔گلگت 30/16۔۔مظفرآباد 38/18۔۔مری 26/16۔۔فیصل آباد36/24۔۔ملتان 39/28