لاہوریوں کو سرپرائز دینے کی تیاریاں! وزیر اعظم عمران خان نے لاہور کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا،شہری بھی داد دیئے بنا نہ رہ سکے

لاہور (نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان کا آئندہ ہفتے لاہور دورے کا امکان، اس دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان مونو سون شجر کاری کا افتتاح کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے باغوں کے شہر لاہور کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں

شجر کاری میں جدید منصوبے ” ٹیکنالوجی میاواکی” کے استعمال کا اعلان کریں گے، یہ جاپانی ٹیکنالوجی ہے، اس ٹیکنالوجی کی وجہ سے چھ مہینوں کے اندر پودے تیار ہوسکیں گے۔ اس حوالے سے اینن سی ایچ ڈی حکام کی جانب سے قومی پریسن اجنسی اے پی پی کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں شجر کاری کے حوالے سے منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے، اور ایک مکمل پروگرام تشکیل دے دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے این سی ایچ ڈی کے اہلکار نہ صرف اس جدید شجر کاری مہم میں حصہ لیں گے بلکہ اس حوالے سے لگائے جانے والے پودوں کی حفاظت بھی کریں گے۔ ڈائر یکٹر این سی ایچ ڈی کے ڈائریکٹر جنرل حسن بیگ کی جانب سے اس حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سرسبز پاکستان کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے۔ ڈی جی پی ایچ اے نے تمام زونز کے ڈائریکٹرز کو میاں واکی جنگل کی تنصبج کیلئے جگہ کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ڈی جی پی ایچ اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مون سون شجرکاری میں پی ایچ اے ہر زون میں جاپانی ٹیکنالوجی میاں واکی مصنوعی جنگل لگایا جائے گا اور میاں واکی جنگلات میں دیسی پھلدار اور سایہ دار درخت لگائے جائیں گے۔مون سون شجرکاری میں لگائے جانے والے درختوں اور پودوں کی بڑی تعداد پی ایچ اے کی نرسریوں میں تیار ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ تمام ڈائریکٹرز حضرات شہر لاہور کے 7 زونز میں جاپانی ٹیکنالوجی میاں واکی جنگل کیلئے جگہ ، درختوں کی تعداد اور اقسام کے حوالے سے رپورٹ جلدازجلد جمع کرایں۔میا واکی جنگلوں میں لگے سایہ دار اور پھلدار درخت شہر کے حسن کو مزید خوبصورت بنائیں گے۔ میاں واکی جنگلات سے نہ صرف ماحول بلکہ انسان اور دوسرے جانوروں کی حیاتیاتی تنوع پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔