ہم تو ڈوبے ہیں صنم تمہیں بھی لے ڈوبیں گے ۔۔۔ جسٹس فائز عیسیٰ کی بیگم نے عمران خان کے خلاف ناقابل یقین الزام عائد کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ مسز سرینا عیسیٰ وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کے خلاف بھی بول اٹھیں۔مسز سرینا عیسیٰ نے کہاہے کہ عمران خان کے ساتھی میڈیا پر آکر کردار کشی کرتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں جسٹس سرینا عیسیٰ نے سوال اٹھایا


کہ “مجھ سےکم ٹیکس دینےوالےعمران خان کس طرح 300کنال کی جائیداد رکھ سکتے اور خرچ برداشت کرتے ہیں۔انہوں نے کہامیں نےتو اپنی تمام تفصیلات ایف بی آرکو فراہم کردی ہیں،کیا ایف بی آرعمران خان سےپوچھ سکتاہےکہ وہ مجھ سےکم ٹیکس کیوں دیتےہیں؟انہوں نے کہا کیا ایف بی آرمجھےعمران خان،عبدالوحیدڈوگر،شہزاداکبر،انورمنصورخان،فروغ نسیم کےٹیکس گوشوارےدےسکتاہے؟عمران خان اورانکےقریبی ساتھیوں کاٹیکس رکارڈفراہم کیاجائےکہ انھوں نےکب ٹیکس دیناشروع کیا۔کیاعمران خان اور انکے ساتھیوں نے اپنے ٹیکس گوشواروں میں بیویوں اوربچوں کی تفصیلات فراہم کیں؟انہوں نے کہا اس معاملےمیں دوسرےلوگوں کوگھسیٹنانہیں چاہتی لیکن اپنی جاسوسی سےتنگ آچکی ہوں۔ایک سال سےمیرے ساتھ کسی کرمنل جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔