’’بھارتی شہری بہت اچھے ہیں کیونکہ۔۔۔ ‘‘ رابی پیر زادہ کا پاکستان چھوڑنے کا اعلان، کس ملک کی شہریت حاصل کرنے والی ہیں؟ پاکستانی غصے سے آگ بگولہ

لاہور( نیوز ڈیسک) رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ کوئی تو وجہ ہے کہ جو لوگ پاکستان کو خیر باد کہہ دیتے ہیں، میں پورے یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ بھارتی شہریوں پاکستانی شہریوں سے بہت اچھے ہیں کیونکہ انہوں نے مجھے کبھی بھی طعنہ نہیں دیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے

پیغام میں ’’ کوئی تو وجہ ہے کہ جو لوگ پاکستان کو خیر باد کہہ دیتے ہیں، میں پورے یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ بھارتی شہریوں پاکستانی شہریوں سے بہت اچھے ہیں کیونکہ انہوں نے مجھے کبھی بھی طعنہ نہیں دیا ‘‘۔ رابی پیر زادہ کی جانب سے پاکستانی شہریت چھوڑ کر بھارتی شہریت اختیار کرنے والے عدنان سمیع کو ٹیگ کیا گیا اور کہا گیا کہ ’’میں نے جو کچھ بھی آپ سے متعلق کہا ہے اس پر آپ سے معافی کی طلبگار ہوں، پاکستان کو ایسے ٹیلنٹ کی کوئی ضرورت نہیں جو آپ کی آواز میں تھا یا پھر میری مصوری میں موجود ہے،انشاء اللہ میں بہت جلد پاکستان چھوڑ دونگی‘‘۔

رابی پیرا زادہ کے ٹویٹ کے بعد عدنان سمیع نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’’آپ جہاں بھی جائیں اللہ سبحان وتعالیٰ آپ کا مددگار ہو اور آپ ہمیشہ خوش رہیں، جہاں بھی رہیں میں آپ کی حفاظت کے لیے دعاگو ہوں ‘‘۔