‏’’جب غیرت بانٹی جارہی تھی تب شریف خاندان کا شاپڑ پھٹ گیا تھا۔‘‘ وینا ملک نے پھر (ن) لیگ سے میچ ڈال لیا، اپوزیشن تتر بتر

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ وینا ملک نے ایک بار پھر سے مسلم لیگ (ن) نشانے پر رکھ لیا، ان کا کہنا ہے کہ ‏جب غیرت بانٹی جارہی تھی تب شریف خاندان کا شاپڑ پھٹ گیا تھا۔ اداکارہ و میزبان وینا ملک پی ٹی آئی کی سپورٹر ہیں اور

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان مسلم لیگ کے لیڈر نواز شریف شہباز ، مریم نواز سمیت پارٹی کے سینئیر رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف سرگرم رہتی ہیں اور ان پر تنقید کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں جس پر انہیں ٹویٹر صارفین کی طرف سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ وینا ملک نے حال ہی میں ٹویٹر پر شریف خاندان کے خلاف بولتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ جب غیرت بانٹی جارہی تھی تب شریف خاندان کا شاپڑ پھٹ گیا تھا- وینا ملک کی اس تنقید بھرے ٹویٹ پر صارفین نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔