بریکنگ نیوز: 24 نیوز کو لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے بڑا ریلیف مل گیا، چینل کی نشریات بحال کرنے کا حکم

لاہور (ویب ڈیسک) 24 نیوز کو لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے بڑا ریلیف مل گیا، چینل کی نشریات بحال کرنے کا حکمن دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے پیمرا کی جانب سے 24 نیوز ایچ ڈی پر بندش کا حکم معطل کردیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت پیمرا اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں 24 نیوز کی بندش کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئیم عدالت نے پیمرا کا حکم نامہ معطل کرتے ہوئے نشریا کی اجازت دے دی۔ لاہور ہائی کورٹ نے 24 نیوز کا لائسنس بحال کرنے کا حکم دے دیا ۔ لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کی جانب سے 24 نیوز پر بندش کا غیر منصفانہ اقدام معطل کردیا، عدالت نے وفاقی حکومت، پیمرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کرلیا۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سٹی نیوز نیٹ ورک کی درخواست پر 24 نیوز کا لائسنس بحل کیا، عدالت نےپیمرا کی حکم امتناعی جاری نہ کرنے کی استدعا مسترد کی۔ واضح رہے کہ پیمرا نے 24 نیوز کا لائسنس معطل کردیا تھا جس پر اپوزیشن جماعتیں بھی سراپا احتجاج تھیں، اسلام آباد میں صحافی برادری نے احتجاج بھی کیا تھا۔ اس موقع پر سینئر صحافی حامد نے صحافی برادری کو مبارکباد دیرے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے پیمرا کا حکم معطل کر دیا۔ تمام صحافی برادری کو مبارک ہو۔