نوشین جاوید فارغ۔۔!! حکومت دبنگ شخصیت کو چیئرمین ایف بی آر کے عہدے پر تعینات کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) 2 سالوں میں دوسری تبدیلی، وفاقی حکومت نے نوشین جاوید سے عہدہ واپس لے لیا، ایف بی آر کے نئے چیئرمین جاوید غنی ہونگے،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں دوسری بار چیئرمین ایف بی آر کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید کو عہدے سے


ہٹا دیا گیا ہے۔اس سے قبل شبرزیدی بیماری کے باعث یہ عہدہ چھوڑ چکے ہیں۔ جس کے بعد یہ ذمہ داریاں نوشین جاوید کے سپرد کر دی گئیں تھی، تاہم اب کابینہ نے نئے چیئرمین ایف بی آر کی نئی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔جاوید غنی ایف بی آر کے نئے چیئرمین ہونگے۔تاہم اب پی ٹی آئی نے نوشین جاوید کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے چیئرمین پرسن کو ہٹانے کی منظوری دیدی۔

06اپریل2020ء کو وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد گریڈ 22 کی افسر نوشین جاوید امجد کو چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کیا گیا تھا۔