تبدیلی سرکار کا بڑا کارنامہ ۔۔۔ پاکستان میں پہلا اسپیس میوزیم قائم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری پاکستان میں پہلا اسپیس میوزیم قائم کرنے کے فیصلہ نے پوری دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔ انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا چاند دیکھنے سے لے کر ستاروں سے آگے کے جہاں آپ خود ایکسپلور کرسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا اسلام آباد میں پہلا اسپیس میوزیم 6 سے 8 ماہ میں قائم ہوگا، صوبائی حکومتوں سےبھی کہا ہے اسپیس میوزیم بنائیں، چانددیکھنے سے لے کرستاروں سےآگے کےجہاں آپ خود ایکسپلور کرسکیں گے۔یاد رہے گذشتہ سال وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ بہت خوشی ہے، پہلے پاکستانی خلاباز کے لئے سلیکشن آئندہ سال ہوگا، پہلے مرحلے میں50 خلا نورد شارٹ لسٹ کریں گے اور 50 میں سے 25 فائنل مرحلے میں جائیں گے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا 2022میں انشااللہ پہلاپاکستانی خلامیں جائے گا اور یہ اقدام پاکستان کے اسپیس پروگرام کیلئے تاریخ ساز ہوگا۔