بھولے بھالے سمجھے جانے والے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے ایک تیر سے دو شکار ۔۔۔اپوزیشن کے ساتھ ایسی چال چل دی کہ عمران خان بھی حیران رہ گئے

لاہور(ویب ڈیسک) بھولے بھالے سمجھے جانے والے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بڑے بڑوں کے ساتھ سیاست کھیل ڈالی ۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کےاراکین کی ملاقاتیں کیں جن میں دونو ں جماعتوں کے راہنماؤں سے بات چیت کی گئی تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب بھی خوش جبکہ ملاقاتی اراکین اورحلقے کے عوام بھی خوش ہیں۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نےایک تیر سےدو شکارکرلیے،ایک طرف اپوزیشن کے7 اراکین کی حمایت بھی حاصل کرلی اور دوسری طرف اپوزیشن کی صفوں میں ہلچل بھی مچا دی،ذرائع کےمطابق اپوزیشن کے 7 اراکین کی وزیراعلیٰ ٰسےملاقات کوحکومت سیاسی سطح پرکیش کرا کرمزید ناراض اراکین کوساتھ لانےکی کوششیں کرے گی،ملاقات کرنے والےن لیگی اورپیپلزپارٹی اراکین کو حلقوں کےلیےترقیاتی فنڈز ملیں گے،ذرائع کے مطابق اپوزیشن اراکین کو وزیراعلی پنجاب نےیقین دہانی کرا دی ہےکہ ان کےحلقوں میں کام ترجیحی بنیادوں پرکیےجائیں گے۔اضح رہے کہ ن لیگ کے6 اور پیپلزپارٹی کے1 رکن اسمبلی نےوزیراعلی پنجاب سے ملاقات کی تھی۔دوسری جانب وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہےکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کےاراکین اسمبلی کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سےملاقات اپوزیشن کے لیے نوشتہ دیوار ہے،اپوزیشن اراکین کی وزیراعلیٰ پنجاب سےملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر وقت”حکومت جانے والی ہے” کا پہاڑا پڑھنےوالے اپنی صفوں کی طرف نظردوڑائیں توکپکپی طاری ہو جائےگی، اپوزیشن ارکان کی وزیرِ اعلیٰ سے ملاقات آئینی و قانونی خلاف ورزی اور فلور کراسنگ کے زمرے میں نہیں آتی۔نہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف،وزیر اعلیٰ شہباز شریف اورحمزہ شہباز کی جدید سائنسی بنیادوں پراستوار کرپشن نے اپوزیشن اراکین کو متنفر کر دیا ہے،حکومت پرتنقید میں وقت ضائع کرنےکی بجائےاپوزیشن اپنے گریبان میں جھانکے، فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ فلور ملوں کو سرکاری گندم کےاجراء سےمارکیٹ میں 20 کلو کا تھیلا1050 روپے سے کم ہو کر 850 روپے پردستیاب ہوگا،،وزیرِاعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرصرف فنکشنل فلور ملوں کو سرکاری گندم کا کوٹہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی تھی ،ملاقات کرنیوالوں میں نشاط احمد خان ڈاہا،فیصل نیازی ،اظہر عباس،جلیل شرقپوری و دیگر شامل تھے ،پیپلز پارٹی کے غضنفر عباس نے بھی ملاقات کی ۔