ارشدملک نوکری سے فارغ ، مریم نواز نے بھی خاموشی توڑ دی، نواز شریف کے چاہنے والوں کے لیے پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ ملک کے منتخب وزیر اعظم ہیں, جو اپنا آپ اور اپنا خاندان بکھرتا دیکھتے ہیں ، بڑے سے بڑا نقصان اٹھا لیتے ہیں مگر آئین اور قانون کو سربلند رکھتے ہیں۔ نواز شریف کا

صبر, جیت گیا. نواز شریف کی استقامت, جبر پر بھاری رہی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی نوکری سے برطرفی کے بعد مریم نواز بھی میدان میں آگئیں ، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’’یہ ملک کے منتخب وزیر اعظم ہیں, جو اپنا آپ اور اپنا خاندان بکھرتا دیکھتے ہیں ، بڑے سے بڑا نقصان اٹھا لیتے ہیں مگر آئین اور قانون کو سربلند رکھتے ہیں۔ نواز شریف کا صبر, جیت گیا. نواز شریف کی استقامت, جبر پر بھاری رہی۔ نواز شریف کے چاہنے والے اللّہ رب العزت کے حضورسجدہ شکر ادا کریں ‘‘۔

ایک اور بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’’آئین و قانون کے احترام کا درس دینا بہت آسان ہے۔یہ جانتے ہوئے کہ آپ بے قصور ہوں، جانتے ہوئے کہ ظلم اور ناانصافی ہو رہی ہے، اپنی شریک حیات کو بستر مرگ پر چھوڑ کر قانون کے سامنے سر جھکا دینے کے لئے لیے نواز شریف کا جگر اورحوصلہ چاہیے۔اللّہ بے گناہ اور بہادر لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑتا‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’انصاف کبھی ادھورا نہیں ہوتا۔ مکمل انصاف کا تقاضہ ہے کہ جس طرح جج کو برطرف کیا گیا ہے اسی طرح اس کے بدعنوان فیصلوں کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔‘‘