پاکستان میں ‘پب جی’ گیم پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی ٹی اے نے ‘پب جی’ گیم پر عارضی پابندی عائد کردی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت پر منفی اثرات سامنے آنے پر ‘پب جی’ گیم پر پابندی عائد کردی ہے۔ پی ٹی اے کی جناب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ


پب جی گیم پر ملک میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز میں کہا گیا ہے کہ پلئیر ان ناؤن بیٹل گراؤنڈ گیم پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پریس رلیز میں بتایا گیا ہے اس گیم کی وجہ سے بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ پی ٹی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گیم کی وجہ سے کئی نوجوا خودکشی بھی کر رہے جبکہ اس کی وجہ سے نوجوانوں کے وقت اور صحت کا ضیاع ہورہا ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اب اس حوالے سے والدین اور لوگوں کے تاثرات لیے جائیں گے کہ انکا اس حوالے سے کیا کہنا ہے۔