پاکستان مالا مال ہونے کے قریب۔!!! بلوچستان میں اہم ترین منصوبے پر کام شروع، حکومت نے چینی کمپنی کو کام کرنے اجازت دے دی

کوئٹہ (وہب ڈیسک) پاکستان کے مالا مال ہونے کے دن قریب آگئے۔ حکومت میں جاری اہم ترین منصوبہ، حکومتِ پاکستان نے چینی کمپنی کو کام کرنے کی منظوری دے دی۔ حکومت بلوچستان نے چینی فرم میٹریولوجیکل کنسٹرکشن کمپنی آف چائنا ( ایم سی سی) جو مقامی سطح پر سینڈک میٹلز لمیٹڈ (ایس ایم ایل) کے

نام سے رجسٹرڈ ہے کو سینڈک لیز ایریا میں ایسٹ اور باڈی کا پتا لگانے اور ترقی کی اجازت دے دی۔اس حوالے سے کمپنی کو این او سی (نان آبجیکشن سرٹیفکیٹ) بھی جاری کردیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے ایم سی سی/ایس ایم ایل کے کنٹریکٹ میں 15 سال کی توسیع کردی ہے۔ذرائع نے کہا کہ کہ توسیع کے تحت 31 اکتوبر، 2022 کو موجودہ کنٹریکٹ کی مدت پوری ہونے کی بعد کمپنی ایسٹ اور باڈی سائٹ پر کھوج کا کام جاری رکھے گی۔خیال رہے کہ ایم سی سی 2002 سے سینڈک گولڈ کاپر منصوبے پر کام کررہی ہے، بلوچستان مائنر اینڈ منرل ڈپارٹمنٹ نے کمپنی کو سینڈک لیز ایریا کی ایسٹ اور باڈی پر کام کی اجازت اس لیے دی ہے کیونکہ موجودہ سینڈک سائٹ پر کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔حکام کے مطابق ایس ایم ایل/ ایم سی سی کے ساتھ معاہدہ 31 اکتوبر ، 2022 کو ختم ہونا تھا اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس میں مزید 15 برس کی توسیع کردیوزارت توانائی، پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کیے گئے خط میں کہا گیا کہ ایم سی سی-ایس ایم ایل کے ساتھ معاہدہ ایم سی سی/ ایس ایم ایل کی جانب سے ساڑھے 4 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کو یقینی بنانے گا جو اپنی ذمہ داری پر سینڈک ایریا میں ایسٹ اور باڈی میں معدنیات کی تلاش اور ترقی کا کام کریں گے۔تاہم خط میں کہا گیا کہ ایس ایم ایل کی مائننگ کے معاملے کو (جو 2025 تک برقرار ہے) علیحدہ طور پر بلوچستان منرلز ، رولز ، 2002 کے تحت عمل پر کیا جائے۔