شہری متوجہ ہوں!!! 7علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 3دن کی توسیع ، باقی علاقوں میں لاک ڈاؤن کھولنے کا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک) لاہوریئے متوجہ ہوں ، انتظامیہ کی جانب سے 7 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 3 روز کی توسیع کی گئی جبکہ باقی علاقوں میں لاک ڈاؤن کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور کے 7علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون میں مزید 3دن کی توسیع جبکہ باقی لاک ڈاؤن علاقوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن سے لاہور میں سیل کئے گئے علاقوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی کا رجحان سامنے آیا جبکہ شہر کے 7 علاقوں میں کورونا کی رپورٹنگ کے باعث مزید تین دن توسیع کی جائے گی،جن علاقوں میں لاک ڈاؤن مزید تین روز تک برقرار رہے گا،ان میں ماڈل ٹاؤن، گلبرگ، ڈی ایچ اے ، گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، گلشن راوی اور اندرون شہر شامل ہیں ۔علاوہ ازیں پنجاب میں جزوی لاک ڈاؤن میں15 جولائی تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ تعلیمی ادارے ، شادی ہال، ریسٹورنٹ اور سینما ہال بدستور بند رہیں گے ،سماجی و مذہبی اجتماعات، کھیل کی سرگرمیوں کے لئے اکٹھ کی اجازت نہیں ہو گی،تمام کاروباری مقامات صبح 9 سے شام 7 بجے تک، سوموار تا جمعہ کھلے رہیں گے ،میڈیکل سٹور، پنکچر شاپ، آٹا چکی تندور، زرعی ورکشاپس 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی،کال سنٹرز کو 50 فی صد سٹاف کے ساتھ کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی،بین الاضلاع ٹرانسپورٹ کو 24 گھنٹے چلنے کی اجازت ہو گی،گروسری اور کریانہ سٹور صبح 9 سے شام 7 تک ہفتہ بھر کھلے رہیں گے ،تمام چرچ صرف اتوار کو صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کے لئے کھلے رہیں گے ۔ ادھر کورونا کے کنفرم مریضوں کو ڈسچارج اور ہوم آئسولیشن کے خاتمے کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آ گیا۔کنفرم مریض جن کو علامات نہیں ہوں گی، ان کے ڈبل نیگٹو پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی شرط ختم کر دی گئی، مریض میں علامات نہ ہوں تو 10 دن کے بعد صحت مند تصور کیا جائے گا اور آئسولیشن ختم کر سکتا ہے ،اگر مریض میں بیماری کی علامات ہوں تو وہ علامات ختم ہونے کے 3 دن بعد (اور بیماری کے شروع سے کم از کم 10 دن بعد) آئسولیشن ختم کر سکتا ہے ۔کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے نئے ایس او پیز کی منظوری دے دی، کم قوت مدافعت والوں، ہیلتھ کئیر پروفیشنلز پر نئے ایس او پیز کا اطلاق نہیں ہو گا۔علاوہ ازیں محکمہ سپیشلا ئزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے لاہور کے ہسپتالوں کی تقریباتین ماہ سے بند او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز کھولنے کی منظوری دے دی جس کے تحت میو، جناح جنرل، سروسز سپتال کی اوپی ڈی و آپریشن تھیٹرز کو بحال کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے میں ہسپتال میں ڈاکٹرز و دیگر عملے کی دستیابی کو بھی ممکن بنانے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔پروفیسر اسد اسلم کے مطابق ہسپتالوں میں مریضوں کی سہولت کی خاطر اوپی ڈی و آپریشن تھیٹرز کو بحال کیا گیا ہے ۔