گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی وجہ سے پاکستان میں کتنی ہلاکتیں ہو گئیں؟ انتظامیہ کے ہاتھ پاؤں پھول گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث 100 سے زائد افراد جاں بحق۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 3 ہزار کے قریب نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی شدت میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تازہ

اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مہلک کورونا وائرس کے باعث 118 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی کل تعداد 4 ہزار 304 ہو گئی ہے۔پاکستان میں ہلاکتوں کے حوالے سے سب زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ ہے جہاں اب تک مجموعی طور پر 1 ہزار 343 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کیسز کے حوالے سے دیکھا جائے تو پاکستان بھر میں گزشتہ روز مہلک وائرس کے 2 ہزار 846 نئے کیسز منظر عام پر آئے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 337 ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں اس وقت کورونا کے مستعدی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 530 ہے جو کہ کافی تشویش طلب اعداد و شمار ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق ملک بھی میں گزشتہ روز 20 ہزار 930 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب ڈاکٹروں نے کہاہے کہ کورونا وائرس کا شکار جو افراد شدید بیماری کی حالت میں ہسپتالوں میں زیرِ علاج تھے، انھیں فوری طور پر پوسٹ ٹرامیٹک سٹریس ڈس آرڈر کے لیے معائنہ کروانے کی ضرورت ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کووڈ ٹروما رسپانس ورکنگ گروپ، جس کی سربراہی یونیورسٹی کالج لندن نے کی تھی اور اس میں جنوب مشرقی انگلینڈ کے ماہرین شامل تھے، کا کہنا تھا کہ ایسے مریض جنھیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا تھا انھیں زیادہ خطرہ ہے۔ماہرین کے مطابق ان افراد کا کم از کم ایک سال تک باقاعدہ چیک اپ ہونا چاہیے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ ان میں سے ہزاروں افراد شدید بیمار تھے اس لیے انھیں پی ٹی ایس ڈی کے خطرے کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔گروپ کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ماضی میں متعدی بیماری کے دوران شدید بیماری کا سامنا کرنے والے تقریبا 30 فیصد مریضوں میں پی ٹی ایس ڈی کی علامات پائی گئیں اس کے علاوہ انھیں ڈپریشن اور اضطراب کا بھی سامنا رہا۔