بریکنگ نیوز: تحریک انصاف کے 30باغی اراکین کے نواز شریف سے رابطوں کا انکشاف، جہانگیر ترین بھی متحرک

لاہور(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے تیس باغی اراکین کے نوازشریف سے رابطوں کا انکشاف،جہانگیرترین بھی متحرک،اطلاعات کے مطابق معروف صحافی اظہر جاوید نے دعویٰ کیا ہےکہ پی ٹی آئی کے تیس اراکین اسمبلی کے نوازشریف اورشہبازشریف سے درپردہ رابطے ہیں اور وہ نواز شریف پاکستانی سیاست کے بارے میں بہت

زیادہ سرگرم دکھائی دیتے ہیں‌۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرحسب سابق اپنے حکومت مخالف پشین گوئیوں کی طرح یہ پشین گوئی پھر پیش کی ہے ، اظہرجاوید کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کے تیس باغی اراکین قومی اسمبلی نئی صف بندیوں کا آغاز ن لیگ سے تحریک انصاف میں جانیوالےاور آزاد اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کے نواز شریف اور شہباز شریف سے رابطے پارٹی میں واپسی کیلئے درخواست جہانگیر ترین بھی اپنے حامی اراکین کے ساتھ رابطے میں سیاست میں تیزی آگئی ہے۔ اظہرجاوید نے ایک اورٹویٹ میں کہا ہے کہ جولائی میں پاکستانی سیاست گرم پاکستانی سیاست کا محور ایک بار پھر لندن اہم سیاسی فاصلے نواز شریف کی منظوری کے منتظر مقتدر حلقوں نے ان ہاوس تبدیلی کیلئے گرین سگنل دیدیا نواز شریف نئے انتخابات کیلئے اصرار شہباز نواز طویل مشاورت جہانگیر ترین بھی لندن میں نئی صف بندیوں میں مصروف ہیں۔ اقتدار سے بے دخلی پانامہ کیس میڈیا ٹرائل جیل کی سزا ان سب کے باوجود نواز شریف اب بھی فیصلہ ساز قوت پاکستانی سیاست کے اہم فیصلے نواز شریف کی منظوری کے منتظر اہم حلقوں اور سیاست دانوں کے پارک لین لندن رابطوں میں تیزی نواز شریف پرسکون اپنے وقت پر فیصلے کروں گا جوابی پیغام دیا ہے۔ یاد رہے کہ اظہرجاوید بڑے عرصے سے اس قسم کی پشین گوئیاں کرتے آئے ہیں اوراپنی ٹویٹس کے ذریعے وہ پاکستانی سیاست کا رخ بدلنے کی بڑی کوشش کرتے رہے ہیں‌لیکن ہمیشہ ناکام رہے ، اب بھی یہ کہا جارہا ہےکہ اظہرجاوید کی طرح باقی میڈیا پرسن بھی اپنے بیاننات کےذریعے سایست کا رخ بدلنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں