پاکستان میں کورونا کے وار جاری ، متاثر ہ افراد کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز ، اموات میں اضافہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہے اور مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 25 ہزار 13 ٹیسٹ کیے گئے جس میں مزید 4 ہزار 72 افرا د میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد دولاکھ 2 ہزار 955 ہو گئی ہے

جبکہ 83 افراد جان کی بازی ہار گئے اور اموات 4 ہزار 118 ہو گئیں ہیں ۔تاہم 92 ہزار 624 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھرو ںکولوٹ گئے ہیں ۔کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں سامنے آئے ہیں جہاں تعداد 78 ہزار 267 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 74 ہزار 202، کے پی کے میں 25 ہزار 380، بلوچستان میں 10 ہزار 261، اسلام آباد میں 12 ہزار 395، گلگت بلتستان میں 1423اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 27 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ اس کے علاوہ 2 ہزار 805 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 83 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 4 ہزار 118 ہوگئی ہے ، سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں تعداد 1673 ہو گئی ہے ، سندھ میں 1243، کے پی کے میں 914، اسلام آباد میں 122، گلگت بلتستان میں 24 ، بلوچستان میں 114 اور آزاد کشمیر میں 28 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔کورونا وائرس سے اب تک ملک بھر میں 92 ہزار 624 افراد صحت یا ہو چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ 43 ہزار 444 افراد کا تعلق سندھ سے ہے جبکہ پنجاب میں 25 ہزار 162، کے پی کے میں 12 ہزار 149، اسلام آباد میں 6 ہزار 532، گلگت بلتستان میں 1062، بلوچستان میں 3 ہزار 810اور آزا د کشمیر میں 465 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لو ٹ گئے ہیں ۔دوسری جانب برازیل میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے مزید 38 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی کل تعداد 13 لاکھ 13 ہزار 667 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق برازیل میں کورونا وائرس بے قابو ہوتا چلا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل میں مہلک کورونا وائرس کے مسلسل کئی روز سے یومیہ بنیادوں پر ریکارڈ کیسز سامنے آ رہے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بھی ریکارڈ سطح کو پہنچ چکی ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 38 ہزار 693 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 13 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل میں گزشتہ روز 1100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جس کے ساتھ ہی کورونا سے ہلاکتوں کی کل تعداد 57 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔