مشکل گھڑی میں دوستی نبھا دی گئی۔۔!!! ہنڈائی نے کورونا سے نمٹنے کے لیے کیا چیز پاکستان پہنچا دی؟ ہر کوئی داد دینے پر مجبور

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ہنڈائی موٹر کمپنی نے کووڈ19 کی وبا سے نمٹنے کے لئے مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک کو 24لاکھ ڈالر مالیت کے طبی آلات اور ذاتی تحفظ کے آلات کاعطیہ دیا ہے۔ پاکستان بھی ان 37 ممالک میں شامل ہے جسے ہنڈائی کی جانب سے 66ہزار امریکی ڈالر مالیت

کے 3ہزار حفاظتی لباس فراہم کئے گئے ،یہ آلات متعلقہ حکومتوں اور غیرسرکاری تنظیموں کی مدد سے تقسیم کیے جائیں گے ۔ ہنڈائی موٹر کمپنی مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ ہیڈکوارٹرز کے وائس پریذیڈنٹ بینگ سن جانگ نے کہا انسانیت کی خدمت کو ہمیشہ ہنڈائی کے ویژن میں مرکزیت حاصل رہی ہے ، ہمیں فخر ہے کہ ہم نے اپنی مدد کے دائرہ کار کو مشرق وسطی ٰاور افریقہ کے خطے تک وسعت دی ہے ۔عطیہ کیے گئے 3ہزارذاتی حفاظت کے آلات ہنڈائی نشاط موٹر(پرائیویٹ)لمیٹڈ کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزرضا منشا نے میو ہسپتال لاہورکے حوالے کیے ۔ کووڈ19سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر ہنڈائی کی جانب سے کیے گئے دیگر اقدامات میں چین میں قائم طبی سہولت گھروں کو ہنگامی ضرورت کی اشیاکی فراہمی ، برازیل میں بزرگ اور ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کیلئے مفت ٹرانسپورٹیشن اوربرطانیہ میں رضاکاروں اور سیلف آئسولیشن والے کسٹمرز کو گاڑیوں کے فلیٹ کی فراہمی شامل ہے ۔