3 روز بعد کورونا کے وار تیز۔۔!! گزشتہ 24 گھنٹوں میں کتنی ہلاکتیں ہوگئیں؟ کیسز کی تعداد بھی بڑھ گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )کورونا وائرس کے گزشتہ چند دونوں میں کمی آنے کے بعد آج اچانک پھر تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور یہ مہلک وبا گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 148 قیمتی جانوں کو نگل گئی ہے جبکہ مزید چار ہزار سے زائد کیسز سامنے آ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں

میں ملک بھر میں 21 ہزار 835 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 4 ہزار 44 افراد میںوائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افرا د کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار 970 ہو گئی ہے جن میں سے 3903 افراد انتقال کر گئے ہیں جبکہ 81 ہزار 307 صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔کورونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثرہ افراد سندھ میں ہو گئی ہے جہاں تعداد 74 ہزار 70 ہے جبکہ پنجاب میں 71 ہزار 191، بلوچستان میں 9 ہزار 817، کے پی کے میں 23 ہزار 887، اسلام آباد میں 11 ہزار 710، آزاد کشمیر میں 930 اور گلگت بلتستان میں1365 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے ۔کورونا وائرس کے باعث اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 3903 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ 1602 پنجاب میں ہے جبکہ سندھ میں 1161، کے پی کے 869، بلوچستان میں 108، اسلام آباد میں 115، آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں 25 افرادانتقال کر گئے ہیں ۔دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں لاک ڈاﺅن کے دائرہ کار کو بڑھانے پر غورکیاگیا،اجلاس میں افسروں نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ سمارٹ لاک ڈاﺅن سے کیسز اور اموات کی شرح میں کمی آئی۔چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انتظامی افسر اضلاع میں کورونا والے علاقوں کی نشاندہی کرکے رپورٹ بھجوائیں ،رپورٹس کی روشنی میں ان علاقوں کو ہاٹ سپاٹ قرار دے کر لاک ڈاﺅن کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا ۔اجلاس میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے بازاروں کو مکمل بند کرنے کافیصلہ کیاگیا،چیف سیکرٹری پنجاب نے کہاکہ ایس او پیز میں دیئے گئے استثنیٰ کے علاوہ مزید کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی ۔