میرا سر بھی قلم کر دی جایا تب بھی ’ اسٹیٹس کو‘ کا ساتھ نہیں دونگا۔۔!! کون سے 7 ایم این ایز ’ این آر او‘ مانگتے رہے؟ مراد سعید نے سب کچھ بتا دیا، تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ مجھ سے پیپلزپارٹی کے 7 ایم این ایزنے این آراومانگا، ایک ایم این اے اس وقت یہاں بیٹھاہے،یہاں پرمنتیں اورپیچھے سازشیں کرتے ہیں،اگرمیراسربھی قلم کردیاجائے توسٹیٹس کوکاساتھ نہیں دوں گا۔، پارلیمنٹ میں ذاتیات پرتقاریرکی گئیں،میری تقاریرسخت ہوسکتی ہیں مگرکسی پرذاتی حملے نہیں کیے،

سیاسی مخالفت کے نام پرمیرے خاندان کی تضحیک کی گئی،سوشل میڈیا پرمیرے خلاف منظم مہم چلائی گئی،اگرمیں اتنا برا ہوں ۔وفاقی وزیر مراد سعید نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ دودن پہلے جب بات کرنے کے لیے اٹھاتونازیباالفاظ کا استعمال کیا گیا، پارلیمنٹ میں ذاتیات پرتقاریرکی گئیں،میری تقاریرسخت ہوسکتی ہیں مگرکسی پرذاتی حملے نہیں کیے،سیاسی مخالفت کے نام پرمیرے خاندان کی تضحیک کی گئی،سوشل میڈیا پرمیرے خلاف منظم مہم چلائی گئی،اگرمیں اتنا برا ہوں تومیرے پاس اپنی فائلیں کیوں لے کرآگئے؟،انہوں نے کہاکہ مجھ سے پیپلزپارٹی کے 7 ایم این ایزنے این آراومانگا، ایک ایم این اے اس وقت یہاں بیٹھاہے،یہاں پرمنتیں اورپیچھے سازشیں کرتے ہیں۔مراد سعید نے کہاکہ جب میں اپوزیشن میں تھا ان کےساتھ تھا تو میری تعریفیں کررہے تھے ،وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیر اعظم نے کوئی کیمپ آفس رکھنے کی بجائے اپنے گھر میں رہائش رکھی ،اپوزیشن نے مجھے اور میرے قائد کو نشانہ بنایا،جب تحریک انصاف بنی تو عمران خان کی ذات کو نشانہ بنانا شروع کیا گیا ،میری ساری تقریریں نکلوائیں ایک ایک لفظ نکلوائیں میں نے کسی کی ذات کو نشانہ نہیں بنایا،میں ان سے زیادہ سوشل میڈیا مہم چلواسکتا ہوں مگر نہیں چلائی ،مراد سعید نے کہاکہ میرے والد کی منتیں کیوں کررہے تھے؟میرے مخالف نے بھی کہا جس گھر میں رہتا تھا آج بھی اسی میں رہتا ہوں،میں نے 4کو بے نقاب کیا مزید 30 کو بے نقاب کروں گا ،وفاقی وزیر مواصلات نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے کفایت شعاری کےساتھ نظام کی بہتری پرتوجہ دی،حقائق اوراعدادوشمارکے بغیربجٹ پرتنقید مضحکہ خیزہے۔