طارق عزیز کا انتقال۔۔!! وزیر اعظم عمران خان نے دُکھی دِل کے ساتھ بڑا پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے معروف کمپیئر طارق عزیز کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے طارق عزیز کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہاہے کہ طارق عزیز آئیکون اور ہمارے ٹی وی گیم شو کے بانی تھے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہاہے

کہ طارق عزیز نے ٹی وی کمپیئرنگ کے فن میں نئی جہت متعارف کرائیں،طارق عزیز کا منفرد انداز ان کی وجہ شہرت تھا،وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہاکہ سنتے کانوں، دیکھتی آنکھوں کو طارق عزیز کا سلام پہنچے،کہنے والی آواز خاموش ہوگئی۔ خیال رہے کہ طارق عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے مرد اناؤنسر تھے۔طارق عزیز نے کئی فلموں میں بھی اداکاری کی ۔انہوں نے 60 اور 70 کی دہائی میں کئی فلموں میں اداکاری کی۔انہوں نے ریڈیو پاکستان سے کیرئیر کا آغاز کیا۔پی ٹی وی کا خبر نامہ پڑھنے والے پہلے اینکر ہونے کا اعزاز بھی طارق عزیز کوحاصل ہے۔طارق عزیز پی ٹی وی کے کوئز شو نیلام گھر کی وجہ سے جانے جاتے تھے۔جو 1974 میں نشر ہوا تھا ، بعد میں اس کا نام بدل دیا گیا۔ان کے پروگرام کا نام طارق عزیز شو اور بعد میں بزم طارق عزیز کے نام سے جانا جاتا تھا۔وہ 1997 سے 1999 کے درمیان پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔طارق عزیز کے انتقال کی خبر سے مداحوں کو شدید صدمہ پہنچا ہے جب کہ شوبز انڈسٹری اور دیگر شخصیات بھی ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔طارق عزیز کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے معروف اداکار جاوید شیخ نے ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی. علاوہ ازیں معروف اداکار بہروز سبزواری نے طارق عزیز کو انے اساتذہ میں سے ایک قرار دیا اور کہا کہ ان کو پی ٹی وی کی پہلی اناﺅنسمنٹ کا اعزاز حاصل تھاان کا مزید کہنا تھا طارق عزیز کی شخصیت بہت ہما جہت تھی اور ان کا کوئی متبادل نہیں ان کی وفات سے بہت بڑا خلا پیدا ہوگیا. بہروز سبزواری نے بھی ان کے بلند درجات اور مغفرت کی دعا کی اور کہا کہ ایک سفر کے دوران وہ میرے ہمراہ تھے جب انہوں نے بہت سی آیات ترجمے کے ساتھ بتائیں.