ہنگامی حالات سے نپٹنے اور کشمیر کے حوالے سے بڑے فیصلے ۔۔۔۔آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ عسکری قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی ،جنرل ندیم رضا، جنرل قمرجاوید باجوہ، ایڈمرل ظفرمحمود عباسی اورایئرچیف مارشل مجاہد انور بھی موجود

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں عسکری قیادت کو قومی و علاقائی سکیورٹی صورتحال، لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ جموں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر خصوصی بریفنگ دی گئی، وفد میں جنرل ندیم رضا، جنرل قمرجاوید باجوہ، ایڈمرل ظفرمحمود عباسی اورایئرچیف مارشل مجاہد انور شامل تھے۔


پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز پہنچنے پرعسکری قیادت کا خیرمقدم کیا۔ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرنے والے وفد میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفرمحمودعباسی اور سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور شامل تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں ملکی عسکری قیادت کو علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔