بریکنگ نیوز:ن لیگی رہنما احسن اقبال اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فرخ حبیب کورونا وائرس کا شکار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 4 پارلیمنٹرینز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، ن لیگی رہنما احسن اقبال اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فرخ حبیب کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج مزید 4 اراکینِ اسمبلی کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال اور پاکستان

تحریکِ انصاف کورونا کا شکار ہوگئے ہیں جبکہ سینیٹر ثناء جمالی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کسی ایک طبقے تک محدود نہیں رہا ہے بلکہ امیر ہو یا غریب، سیاستدان ہوں یا عوام غرض ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اس موزی وائرس کے نشانے پر آرہا ہے۔ اب تک ملک بھر کی مختلف سیاسی جماعتوں کے 75 سے زائد اراکین اس موذی وائرس سے متاثرہوچکے ہیں جبکہ دو سابق اراکین صوبائی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں کے کل سات اراکین جاں بحق ہوچکے ہیں۔کورونا سے سب سے زیادہ متاثر پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مرچ اور چاکلیٹ کا ذائقہ یکساں محسوس ہو رہا ہے۔ منہ کا ذائقہ اتنا کڑوا ہے کہ کنویں میں تھوک پھینک دوں تو وہ ایک مہینہ تک کڑوا رہے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی کے تین سو 42 ارکان میں سے 25 کورونا کا شکار ہوئے جن میں سے گیارہ کا تعلق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سے ہے جبکہ پانچ مسلم لیگ ن سے ہیں۔ان ارکان میں سے سپیکر قومی اسمبلی سمیت کچھ دیگر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان کرونا وائرس سے متاثرہ دنیا کا تیسرا بڑا اسلامی ملک بن گیا ہے، ملک میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی ایک لاکھ 13 ہزار 702 تک پہنچ گئی ہے، 83 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 2255 ہو گئی ہیں، ایران اور ترکی کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ اسلامی ملک ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 5 ہزار 139، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی ایک لاکھ 13 ہزار 702 تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5385 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 83 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 2255 ہو گئی ہیں۔