الیکشن کمیشن نے اچانک بلاول بھٹو کو سرپرائز دے دیا، چیئرمین پیپلز پارٹی کے لیے بڑ ی خبر

اسلام آباد( ویب ڈیسک) بلاول کو الیکشن کمیشن کی طرف سے خوشخبری مل گئی، الیکشن کمیشن نے بلاول زرداری کے مالی گوشواروں میں تضاد کا کیس ختم کردیا۔ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بنچ نے بلاول بھٹو زرداری کے مالی گوشواروں میں تضاد کے معاملے پر

سماعت کی۔بلاول بھٹو کے وکیل فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور بھٹو زرداری کی جانب سے جواب جمع کرایا۔ الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کا جواب قبول کرتے ہوئے ان کے خلاف مالی گوشواروں میں تضاد سے متعلق کیس نمٹا دیا۔بعدازاں فاروق ایچ نائیک نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری کے اثاثہ جات پر الیکشن کمیشن نے اعتراض اٹھایا تھا، ہم نے تمام چیزوں کی دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرائی اور رپورٹ پیش کی جسے الیکشن کمیشن نے تسلیم کرتے ہوئے بلاول کے خلاف کیس کو دیا ہے۔