برادر اسلامی ملک ’سعودی عرب‘ سے افسوسناک خبر

ریاض (نیوز ڈیسک ) سعودی عرب میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، مملکت میں پچھلے 24 گھنٹے میں3 ہزار45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سب سے زیادہ کیسز 717 ریاض میں رپورٹ ہوئے۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں پہلی بار یومیہ کیسز کی تعداد تین ہزار سے

تجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 3045 مزید مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔جس کے ساتھ مجموعی کیسز کی تعداد بڑھ کرایک لاکھ ایک ہزار914 ہوگئی ہے۔ نئے رپورٹ ہونے والے مریضوں میں سب سے زیادہ کیسز 717 ریاض میں رپورٹ ہوئے۔ مکہ مکرمہ میں623 ، جدہ میں 351 اور دمام میں 257 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اسی طرح مملکت میں پچھلے 24 گھنٹے میں36 مریض انتقال کرگئے جس کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 712 ہوچکی ہے۔بتایا گیا ہے کہ مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید ایک ہزار26 مریض مکمل صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے ساتھ 72 ہزار 817 ہوچکی ہے۔سعودی وزارت صحت نے کہا کہ جدہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ بڑھنے اور کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد مزیدہفتے 6 جون سے مزید پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ جس کے تحت شہر کے تمام علاقوں میں دوپہر 3 بجے کے بعد ہر طرح کی نقل وحرکت پر پابندی عائدہے۔ جبکہ ریسٹورانٹس اور کیفے ٹیریاز میں بھی صبح 6 بجے پر پابندی عائدہے۔ان پابندیوں کو 20جون تک جاری رکھا جائے گا۔دوسری جانب دنیا بھر میں نئے کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 6,897,225 جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 4 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ امریکا کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اتوار سات جون کے اعداد و شمار کے مطابق کووڈ 19 کے 19 لاکھ 20 ہزار سے زائد مریض امریکا میں ہیں جب کہ لاطینی امریکا میں بھی ان دنوں یہ وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور مجموعی طور پر سولہ فیصد کیسز اب اس خطے کے ممالک میں ہیں۔ بالاترتیب امریکا، برازیل، روس، برطانیہ اور بھارت سب سے زیادہ متاثرہ ممالک ہیں۔ دنیا بھر میں لگ بھگ 51 لاکھ افراد اس بیماری سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔