یو اے ای میں پھنسےپاکستانیوں سے زائد کرائے لیے جانے کا انکشاف، وزیر اعظم عمران خان بھی میدان میں آگیا، ایسا قدم اُٹھا لیا کہ ہر کوئی داد دینے پر مجبور

لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں سے زائد کرائے وصول کئے جانے پر سختی سے نوٹس لے لیا۔رش کے باعث پی آئی اے نے دبئی اور ابوظہبی میں قونصل خانوں اور اپنے دفاتر کے ساتھ ساتھ ایجنٹوں کو بھی اجازت دی تھی جبکہ بعض

ایجنٹوں کی جانب سے دو ہزار درہم سے بھی زائد کرائے وصول کئے جارہے ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر ہوابازی غلام سرور نے پی آئی اے کو کرایوں کو کنٹرول کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے کسی بھی شہر کا یکطرفہ کرایہ 1120 درہم ہے ۔ ترجمان نے کہا ہے کہ پی آئی اے ٹکٹوں کے حصول کیلئے مسافر متحدہ عرب امارات میں سفارت خانوں میں قائم دفاتر، پاکستان میں پی آئی اے کے کسی بھی بکنگ آفس یا دبئی اور ابوظہبی کے ایجنٹس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔اگر کوئی 1120 درہم سے زائد کرایہ وصول کررہا ہے تو فوری طور پر پی آئی اے اطلاع کنٹری منیجر شاہد مغل+971509724789 یا منیجر ابو ظہبی مظہر عباسی +971569064363 یا پسینجر سیل منیجر +971544040669 کو اطلاع کی جا سکتی ہے ۔