عید الضحی ٰ پر مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دی جائے گی یا نہیں ؟ حکومت پاکستان نے قوم کو بڑا سرپرائز دے دیا

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ پر مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دے دی ہے۔ سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کیلئے مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس کیلئے تمام ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ بلدیات سندھ نے

مویشی منڈیوں کیلئے ایس اوپیز تیار کرلی ہیں، تمام ٹاؤن، میونسپل کمیٹیز، ڈسٹرکٹ کونسلز اور میونسپل کارپوریشنز کی حدود میں مویشی منڈیوں میں کاروبار کی اجازت ہوگی۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق مویشی منڈی میں خریداروں کیلئے الگ لائن مختص کی جائے گی اور بیوپاریوں کے لیے دو الگ لائنیں بنائی جائیں گی جبکہ خریدوفروخت کے دوران 3 سے 6 فٹ کا سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازمی ہوگا اور منڈی میں آنے والے تمام شہریوں کیلئے ماسک کا استعمال لازم ہوگا۔دوسری جانب وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کوروناوائرس کے کیسز بڑھتے جا رہے ہیں احتیاط کریں، گھروں سے باہر ماسک کے بغیر نہ نکلیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1667 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، سامنے آ نے والے 1667 کیسز میں سے 1311 کیسز کراچی کے ہیں جبکہ سندھ حکومت نے ٹیسٹوں کی گنجائش بڑھا کر 8390 تک کر دی ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8390 ٹیسٹ کیے گئے، 8390 ٹیسٹوں کے نیتجے میں 1667 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اب تک کل 208843 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، اس وقت سندھ میں کل 33536 کورونا وائرس کے کیسز مثبت آئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 20 مریض انتقال کر گئے، اب تک کورونا کے باعث انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد کل تعداد 575 ہوگئی ہے جو کل مریضوں کا 1.7 فیصد ہے۔