کورونا وائرس :عید گزرتے ہی پاکستان میں ایک روز میں کتنے کیسز اور اموات ریکارڈ ہو نے لگیں ؟ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر64 ہزار28 ہوگئی جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان میں اب تک کی ایک روز میں سب سے زیادہ 57 اموات ہوئیں ہیں جس کے بعد تعداد 1317 ہو گئی ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار

کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 931 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2 ہزار636 مزید کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر64 ہزار28 ہوگئی۔پنجاب میں کورونا کے 22 ہزار 964، سندھ میں 25 ہزار 309، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 842، بلوچستان میں 3 ہزار 928، اسلام آباد میں 2 ہزار100، گلگت بلتستان658 اور آزاد کشمیر میں 227 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس کے 22 ہزار 305 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اب تک کی ایک روز میں ہونے والی سب سے زیادہ 57 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 1317 ہو گئی ہے۔کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئیں جہاں 425 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 396، پنجاب میں 410، اسلام آباد میں 22، گلگت بلتستان میں 9، بلوچستان میں 43 اور آزاد کشمیر میں 5 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔