یہ کون سا اعتکاف تھا کہ عظمیٰ خان 3 دن میرے شوہر سے ملتی رہی، وہاں شراب اور کوکین چل رہی تھی۔۔۔” اداکارہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والی خاتون آمنہ عثمان منظر عام پر آگئیں

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن کو تشدد کا نشانہ بنانے والی خاتون منظر عام پر آگئی، اداکارہ پر اپنا گھر تڑوانے کا الزام لگادیا۔آمنہ عثمان نامی خاتون نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ان کے شوہر عثمان ملک کا ملک ریاض کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ خاتون نے کہا کہ


وہ عظمیٰ خان کو متعدد بار وارننگز دے چکی تھیں لیکن وہ پھر بھی باز نہیں آئی۔ عظمیٰ خان نے کہا کہ وہ اعتکاف سے اٹھی ہے، یہ کون سا اعتکاف ہے کہ آپ تین دن میرے شوہر سے لگاتار ملتی رہیں، یہ ساڑھے 10 بجے اعتکاف سے اٹھی اور ساڑھے 11 بجے شراب اور کوکین کی لائنیں چل رہی تھیں۔2 خواتین اور ایک بچی کو جنسی زیادتی میں ناکامی پر قتل کرنے والے ملزمان پکڑے گئے، یہ کون ہیں؟ جان کر غصے کی انتہا نہ رہےخاتون کے مطابق انہوں نے عظمیٰ خان کے گھر پر حملہ نہیں کیا بلکہ جس گھر میں وہ موجود تھیں وہ ان کے شوہر کا دوسرا گھر ہے اور انہیں اس گھر میں جانے کا پورا حق حاصل ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے اداکارہ پر کیروسین نہیں چھڑکا بلکہ وہی شراب انڈیلی جو وہ پی رہی تھی۔ ” جس حالت میں میں نے عظمیٰ خان کو پکڑا ہے ، کوئی عورت میری جگہ ہوتی تو اس سے زیادہ تباہی کرتی، جو ان کی سائڈ لے رہے ہیں ان سے کہتی ہوں کہ آپ گھر تڑوانے والی عورت کے ساتھ کھڑے بھی کیسے ہوسکتے ہیں۔”