شوگر انکوائری رپورٹ میں حیرت انگیز موڑ۔۔!! وزیر اعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا گیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ قوم کو لوٹنے کی اجازت دینے والے وزیراعظم عمران خان مستعفی ہوں ۔ عمران خان کو ذمہ دار نہ ٹھہرا کر رپورٹ میں سیاہ کو سفید ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ۔عمران

خان نے پہلے قومی خزانہ لوٹنے کی اجازت دی پھر کہا جنہوں نے لوٹا ہے ان کو گرفتارکرلو ۔ عوام کی آٹاچینی چوری کے تمام فیصلوں کی منظوری عمران خان نے دی، اب وہ اس ذمہ داری کو کسی اور پر نہیں ڈال سکتے۔قوم کو لوٹنے کا لائسنس عمران خان نے دیا، اس پر دستخط عمران خان نے کئے۔انہوںنے کہاکہ عوام کی چینی چوری کرنے والے گروہ کے سرغنہ کا نام وزیراعظم عمران خان ہے ۔ملک میں چینی کا ذخیرہ تھا ہی نہیں، پھر وزیراعظم نے اجازت کیوں دی؟،شوگرایڈوائزری بورڈ اور سیکریٹری خوراک نے مخالفت کی، پھر وزیراعظم عمران خان نے چینی کی برآمد کی اجازت کیوں دی؟۔دوسروں کو قربانی کا بکرا بنانے سے عمران خان کی ذمہ داری ختم نہیں ہوگی ۔وزیراعظم اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کے سربراہ کے طورپر ہر فیصلے کا ذمہ دار ہے۔دوسری جانب دوسری جانب مسلم لیگ (ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ نیا پاکستان اور تحریک انصاف کا یہ معیار ہے کہ جو چینی ایکسپورٹ کا فیصلہ کرے اس کا قصور نہیں،جس جس شخص سے عمران کا کام پورا ہوگیا ہے ان سے چھٹکارے کے لیے یہ رپورٹ تیار کی گئی۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ خسرو بختیار کو بھی پیغام دیا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب کے صوبے کی بات نہیں کرنیچوہدری برادران سے بھی انکے تعلقات ٹھیک نہیں۔سبسڈی جو نہیں بنتی وہ عمران نے زبانی احکامات دے کر دی گئی،سبسڈی دینا کیا اختیارات کاناجائز استعمال نہیں۔ انہوںنے کہاکہ شوکت خانم کو بھی 22 لاکھ جہانگیر ترین کی جانب سے دئیے گئے۔کمیشن کی رپورٹ کہتی ہے کہ وہ رزاق داد اسد عمر اور وزیراعلی پنجاب کے جوابات سے مطمئن نہیںیہ تمام کے تمام مستقبل کے نیب کیسسز ہیںاگر آپ کو تھوڑی سے بھی شرم ہوتی تو کمیشن کی رپورٹ کے بعد استعفی دے دینا چاہیے تھا۔انہوںنے کہاکہ ملک میں چینی کی قلت جان بوجھ کر پیدا کی گئی۔(ن) لیگ کے دور حکومت میں چینی کی قیمت 55 روپے فی کلو سے زائد فروخت نہیں ہوئی۔صادق و امین کی حکومت میں چینی کی قیمت 55 روپے سے بڑھ کر 85 روپے تک گئی،اس رپورٹ کے آنے کے بعد عمران خاں بچ نہیں سکتیچینی کے معاملے پر سٹہ بھی کھیلا گیا،ایک سٹے باز ہمیشہ سٹے باز ہی ہوتا ہے۔