’’ نجی ٹی وی چینل کی ہوسٹ اور انکے شوہر۔۔۔‘‘ رابعہ انعم نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پورا ملک افسردہ ہوگیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) کورونا کے وار جاری ہیں اور پاکستان میں مریضوں کی تعداد 52000 سے تجاوز کرچکی ہے ، ایسے میں نجی ٹی وی چینل کی نیوز اینکر اور میزبان رابعہ انعم نے انکشاف کیا ہے کہ مارننگ شو کی ہوسٹ اپنے شوہر اور پوری ٹیم سمیت کورونا میں مبتلا ہوگئی ہیں، تمام لوگوں کے لیے دعا۔


رابعہ انعم نے کوئی نام نہیں لیا جس پر سوشل میڈیا صارفین یہ جاننے کی کوشش میں جت گئے کہ آخر وہ کون ہیں؟ شیری نے لکھا کہ ندایاسر اور ان کے شوہر یاسر۔

طلحہ الطاف نے لکھا کہ ” ندایاسر اور اس کی ٹیم ، اگر آپ ان کا نام لے لیں تو کیا ہوگا؟ یہ کوئی خفیہ بات نہیں ۔

اس پر رابعہ انعم نے لکھا کہ ” میری ذمہ داری ہے کہ کسی کا نام ظاہر نہ کروں تب تک کہ وہ خود اس کا اعلان نہ کریں، یہ ان کی پرائیویسی ہے “۔