پاکستانی سوچ میں پڑ گئے۔۔!! اتوار کو عید منانے کا اعلان

پشاور ( نیوز ڈیسک) مفتی پوپلز ئی کا کہنا ہے کہ چاند نظر نہیں آیا لہٰذا لوگ اتوار کے دن سعودی عرب کے ساتھ عید منائیں۔ پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں غیر سرکاری طور پر شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس منعقد کیا گیا جس کے بعد اعلان کیا گیا کہ شوال کا

چاند نظر نہیں آیا عید بروز اتوار 24 مئی کو منائی جائے گی۔مفتی پوپلزئی کی زیر صدارت مسجد قاسم علی خان میں غیر سرکاری طور پر رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، تاہم سعودی عرب کی جانب سے چاند نظر نہ آنے کے اعلان کے بعد مفتی پوپلزئی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیا کہ کل بروز ہفتہ 30واں روزہ ہوگا۔مفتی پوپلزئی کا کہنا تھا کہ پرسوں بروز اتوار عید الفطر ہوگئی، جن کا کل 29 واں روزہ ہے ان پر ایک روزے کی قضا لازم ہے۔

واضح ہو کہ عرب میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا کل تیسواں روزہ ہوگا، اور عید پرسوں بروز اتوار کو منائی جائے گی۔پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، دوسری جانب وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چوہدری کے قمر ی کیلنڈر کے مطابق اس سال 29 روزے ہوں گے اور عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔تاہم حتمی اعلان کل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔