بریکنگ نیوز:خدشات درست ثابت۔۔۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں‌ ‌کتنی اموات ہو گئی؟ دل دہلا دینے والے اعدادوشمار منظر عام پر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ایک ہی دن میں کرونا سے ریکارڈ اموات ہوئیں جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد اضافے کے بعد 51 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 16 ہزار 387 افراد ک

ے کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ڈھائی ہزار افراد کو وائرس کی تشخیص ہوئی۔رپورٹ کے مطابق اب تک ملک بھر میں چار لاکھ 45 ہزار 987 افراد کے کرونا ٹیسٹ مکمل کیے جاچکے ہیں جس کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 50 ہزار 694 تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں صحت یا ب ہونے والے افراد کی تعداد اضافے کے بعد 15 ہزار 201 تک پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہی دن میں پچاس اموات ہوئیں جو کہ اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے، اب تک ملک بھر میں کرونا سے مرنے والے افراد کی تعداد 1ہزار 67 تک پہنچ گئی۔صوبائی / علاقائی صورت حال:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں 20 ہزار 883، پنجاب میں 18 ہزار 455، خیبر پختونخواہ میں 7 ہزار 391، بلوچستان میں 3 ہزار 74 ، اسلام آباد میں ایک ہزار 326، گلگت بلتستان میں 602 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 158 ہوگئی۔خیبرپختونخواہ میں کرونا کے 365 مریض انتقال کرگئے جبکہ سندھ میں 336، پنجاب میں 310، بلوچستان میں 39، اسلام آباد 12، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض دوران علاج دم توڑ گیا۔